BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 July, 2006, 03:43 GMT 08:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈاونچی کوڈ مقدمہ: اپیل پھر ہو گی
’دی ہولی بلڈ اینڈ دی ہولی گریل‘
مصنفین کا کاپی رائٹ کا مقدمہ اپریل میں خارج کر دیا گیا تھا
ناول ’دی ڈاونچی کوڈ‘ کے مصنف ڈین براؤن پر بنیادی خیال چرانے کا مقدمہ کرنے والے مصنفین کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ان کے خلاف دیئے گئے فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔

مائیکل بیجنٹ اور رچرڈ لے کے وکلاء نے کہا ہے کہ اپیل کے کامیاب ہونے کے بہت امکانات ہیں۔

دونوں مصنفین الزام لگاتے ہیں کہ ڈین براؤن نے ان کی 1982 میں شائع ہونے والی کتاب ’دی ہولی بلڈ اینڈ دی ہولی گریل‘ کے صفحات کی نکل کی ہے۔ ناول نگار ڈین براؤن ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں اور اس سال اپریل میں لندن کے ہائی کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کاتاب کی نقل نہیں کی ہے۔

ابھی تک سماعت کی کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں ہوئی ہے۔ تاہم امکان ہے کہ اس کی سماعت اس سال کے آخر یا 2007 کے شروع میں کی جائے گی۔

ان دونوں کتابوں میں کہا گیا ہے کہ حضرت عیسٰی کا ایک بچہ تھا۔

کلیسائے روم کو چونکا دینے ولی کتاب ’ڈاونچی کوڈ‘ برطانیہ میں اس سال کی بہترین کتاب قرار پائی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس کتاب کی چالیس ملین سے زیادہ جلدیں فروخت ہوچکی ہیں اور یہ چالیس سے زیادہ زبانوں میں شائع ہوچکی ہے۔ جبکہ ’دی ہولی بلڈ اینڈ دی ہولی گریل‘ دو ملین سے زائد فروخت ہوئی ہے۔

ڈاونچی کوڈ کے پبلشر رینڈم ہاؤس نے مائیکل بیجنٹ اور رچرڈ لے کا اپیل کا حق تسلیم کیا ہے۔ تاہم اس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’اس مقدمے کو تقویت دینے کے لیئے اس پر مزید وقت اور پیسہ لگایا جا رہا ہے جو ہائی کورٹ میں پہلے ہی بری طرح شکست کھا چکا ہے‘۔

دونوں کتابوں میں خیال پیش کیا گیا ہے کہ حضرت عیسٰی نے شادی کی تھی اور ان کا ایک بچہ تھا جس سے ان کی نسل آگے بڑھی اور آج بھی دنیا میں موجود ہے۔

اسی بارے میں
امریکہ میں ہیری پوٹر کا جادو
08 January, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد