ڈاونچی کوڈ: ’خیال نہیں چرایا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ناول نگار ڈین براؤن نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ مشہور ناول 'ڈاونچی کوڈ' کا بنیادی خیال چرایا گیا تھا۔ ’ڈاونچی کوڈ‘ کے بارے میں دعوٰی کیا گیا تھا کہ اس کا بنیادی خیال ماضی کے دو ناولوں سے چرایا گیا ہے، جس کے بعد معاملہ لندن کی ہائی کورٹ تک جا پہنچا۔ مائیکل بیجنٹ اور رچرڈ لے کا کہنا ہے کہ 1982 میں شائع ہونے والے ناولوں ’دی ہولی بلڈ‘ اور ’ہولی گریل‘میں استعمال ہونے والی تمام تحقیق ڈین براؤن نے اپنے ناول کے لیے چرائی ہے۔ مائیکل بیجنٹ اور رچرڈ لے نے ’ڈاونچی کوڈ‘ کے پبلشر پر مقدمہ دائر کیا ہے اور ڈین براؤن اسی مقدمہ کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئے۔ کتاب کی پبلشر رینڈم ہاؤس کمپنی ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔ ان دونوں کتابوں میں کہا گیا ہے کہ حضرت عیسٰی کا ایک بچہ تھا۔ کلیسائے روم کو چونکا دینے ولی کتاب ’ڈاونچی کوڈ‘ برطانیہ میں اس سال کی بہترین کتاب قرار پائی تھی۔ اب تک دنیا بھر میں اس کتاب کی تیس ملین سے زیادہ جلدیں فروخت ہوچکی ہیں اور یہ چالیس سے زیادہ زبانوں میں شائع ہوچکی ہے۔ اس ناول کو سو ملین ڈالر لاگت سے بننے والی ہالی وڈ کی فلم میں مرکزی خیال کے طور پر لیا گیا ہے۔ یہ فلم کینز فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔ اس سے قبل شائع ہونے والی دونوں کتابیں ’دی ہولی بلڈ‘ اور ’ہولی گریل‘ بھی رینڈم ہاؤس نے شائع کی تھیں۔ ان تمام ناولوں میں خیال پیش کیا گیا ہے کہ حضرت عیسٰی نے شادی کی تھی اور ان کا ایک بچہ تھا جس سے ان کی نسل آگے بڑھی اور آج بھی دنیا میں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ناولوں میں میرے موکلوں کے ناولوں کا حوالہ دیا گیا ہے مگر اب سے پہلے کسی نے ان کا مرکزی خیال نہیں چرایا تھا‘۔ | اسی بارے میں کلیسائے روم کو چونکا دینے والی کتاب13 October, 2004 | فن فنکار امریکہ میں ہیری پوٹر کا جادو08 January, 2006 | فن فنکار ’جاز‘ کے مصنف پیٹر بینچلے کا انتقال13 February, 2006 | فن فنکار فرانسیسی اداکارہ بانڈ کی نئی ہیروئن18 February, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||