BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 September, 2007, 01:28 GMT 06:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹورانٹو فلم فیسٹیول شروع

امیتابھ بچن اور پریٹی زنٹا دی لاسٹ لیئر میں
امیتابھ بچن اور پریٹی زنٹا دی لاسٹ لیئر میں
کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں بتیسویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جو پندرہ ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس میلے میں بارہ بالی وڈ فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

اس فلمی میلے میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے مشہور اداکاروں کے علاوہ دنیا بھر سے چھ سو سے زائد فِلمی ستارے شرکت کر رہے ہیں۔ پیرس ہلٹن اور بریڈ پٹ نے چھ ستمبر کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے۔

بالی وڈ سے امیتابھ بچن اور پریتی زنٹا نمائندگی کریں گی۔ اس کے علاوہ فلم ساز میرا نائر بھی میلے میں حصہ لے رہی ہیں۔ بالی وڈ اسٹارز کے ساتھ ساتھ دیگر معروف شخصیات میں چینی اداکارہ زانگ زی، فرانسیسی اداکار ڈینئل آتیل اور ہسپانوی فلم ساز و اداکار پیڈرو الموڈور، جارج کلونی، چارلیز تھیرون، صبیحہ، سومار، لیام نیسن، یاسمین المصری اور دیگر معروف اداکار اور ہدایتکار شامل ہیں۔

اس انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار ٹورانٹو پہنچے ہیں اور شہر کا وسطی علاقہ دنیا بھر کے فلمی ستاروں سے جگمگا رہا ہے۔

جنوبی ایشیا میں غربت پر بنی ایک فلم کا منظر
اس میلے کو دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ قرار دیا جارہا ہے جس میں اس برس دنیا بھر کے پچپن ممالک سے ساڑھے تین سو سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی۔اس میلے میں بالی وڈ کی بارہ کے قریب فلمیں دکھائی جارہی ہیں۔ ان میں امیتابھ بچن کی انگریزی زبان میں بنائی گئی فلم دی لاسٹ لیئر شامل ہے۔ اس فلم میں انہوں نے پریتی زنٹا کے ساتھ اداکاری کی ہے۔

دی لاسٹ لیئر کے ہدایتکار پریتار نوگھوش ہیں۔ یہ فلم شیکسپیئر کے ڈراموں کے اہم ہندوستانی اداکار ہریش مشرا کے کردار کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ اس فلم کے لیے کچھ ہندی مکالمے خود امیتابھ نے تحریر کیے ہیں۔ اس میلے میں ایران، قازقستا ن، پاکستان، ترکی اور مصر کی فلمیں بھی شامل ہیں۔

اس میلے میں مسلمانوں میں ہم جنس پرستی پر بنائی گئی ایک فلم ’اے جہاد فار لو‘ کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے۔

’فور وومن‘ میں اداکارہ نندیتا داس
ہر سال ستمبر میں منعقد ہونے والے اس میلے کی وجہ سے ہالی وڈ کے سٹوڈیوز کی رونق ماند پڑ جاتی ہے اور تمام فلمی ستارے اس میلے میں شرکت کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

اس فیسٹیول میں فلموں کی نمائش کے ساتھ ساتھ تجارت پر بھی نظر ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے بے شمار ہالی وڈ فلموں کی شوٹنگ ٹورانٹو میں ہونے لگی ہے اور اس میلے میں بہت ساری فلم پروڈکشن کمپنیوں اور فلمی تجارت سے منسلک لوگوں کو ایک پلیٹ فارم ملےگا جہاں وہ دوسری پروڈکشن کمپنیوں کے ساتھ تجارتی معاہدہ کر سکیں گے۔

میلے کا آغاز بھارتی نژاد کینیڈین ہدایت کار رچی مہتا کی مشہور فلم عامل سے ہوا۔ اس فلم ’عامل‘ میں نصیر الدین شاہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم کی کہانی دہلی کے ایک رکشہ ڈرائیور کی زندگی پر مبنی ہے۔

ٹورانٹو شہر اور اس کے گرد و نواح میں لاکھوں کی تعداد میں بھارتی اور پاکستانی فلم بینوں کے علاوہ دوسری قوموں کے لوگ بھی بالی وڈ کی فلموں کو شوق سے دیکھتے ہیں۔

’سب سے کرارہ کارا‘
کراچی فلم فیسٹیول میں ڈیڑھ سو فلمیں
ویرزاراایمسٹرڈم فلم فیسٹیول
فیسٹیول ویرزارا کی نمائش سے شروع ہوا ہے
شوقیہ فلموں کا میلہ
لاہور کے الحمرا ہال میں ’امیچر فلم فیسٹیول‘
فلم دی پیس ٹریسکھوں کا فلمی میلہ
ٹورونٹو میں ’سپننگ ویل فیسٹویل‘
ایشیائی موسیقی میلہ
سفید فام طبلہ نواز سٹیفن نے شائقین کا دل جیت لیا
کیلی بروککانز کا فلمی میلہ
دنیا بھر سے فلمی ستاروں کا جھرمٹ فرانس میں
میلے میں شامل فلم کی تصویرکشمیر عالمی فلم میلہ
کشمیر کا پہلا دو روزہ عالمی فلمی میلہ شروع
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد