BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 January, 2004, 09:50 GMT 14:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اسامہ‘ کے لئے گولڈن گلوب ایوارڈ
فلم ڈائریکٹر صدیق برمک

افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے کے فوراً بعد صدیق برمک نے طالبان دورِ حکومت میں خواتین کی معاشی حالت پر ایک فلم بنائی تھی جسے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔

فلم اسامہ کو اب گولڈن گلوب ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اسے یہ ایوارڈ غیر ملکی زبان کے شعبہ میں ملا ہے۔

یہ فلم ایک بارہ سالہ لڑکی کے بارے میں ہے جو غربت کی وجہ سے لڑکے کا بھیس بدل کر کام کرنے لگتی ہے تاکہ اپنے کنبہ کا پیٹ پال سکے۔

فلم ڈائریکٹر صدیق برمک خود افغان ہیں لیکن سن چھیانوے میں انہوں نے جلاوطنی اختیار کر لی تھی۔ تاہم فلم بنانے کے لئے وہ افغانستان گئے۔ فلم میں کام کرنے والے فنکار شوقیہ اداکار ہیں۔

گولڈن گلوب ایوارڈ ملنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ اس عزاز کو ان لوگوں سے منسوب کرتے ہیں جن کا وعدوں پر سے اعتبار اٹھ چکاہے، جو خوش بختی کے معنی بھول چکے ہیں اور جنہوں نے مجھے یہ زبردست فلم بنانے موقع دیا۔

افغان وزیر اطلاعات و ثقافت سید مخدوم راہین نے کہا: ’ہمیں نہ صرف خوشی ہوئی ہے بلکہ ہمیں اس پر ناز ہے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد