BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 May, 2005, 15:51 GMT 20:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’آیئفا‘ ایوارڈز ایمسٹرڈیم میں

 انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی
آیئفا ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لئے بالی وڈ کے نامور اور بڑے ستارے شرکت کریں گے
انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ’آیئفا‘ کا ایوارڈ فنکشن اس سال نو جون کو ایمسٹرڈم میں منعقد ہو رہا ہے۔

آیئفا کا یہ چھٹا سالانہ ایوارڈ فنکشن ہے۔ یہ تقریب کئی معنوں میں اہمیت کی حامل ہو گی کیونکہ نہ صرف پہلی مرتبہ یورپی ممالک ہندی فلم انڈسٹری کے ساتھ تجارتی معاہدے کریں گے بلکہ ہندی فلم ’پرینیتا‘ وہاں کے سنیما گھر کے علاوہ ٹیلیویژن پر بھی دکھائی جائے گی۔

نیدر لینڈ کی اپنی فلم انڈسٹری ہے۔ وہاں کے وزیر اعظم تقریب کے آغاز میں عالمی تجارتی فورم کا افتتاح کریں گے۔ اس فورم کی تشکیل ممبئی میں فریمس 2005 کے پروگرام میں ہو چکی ہے۔

آیئفا کے برانڈ سفیر اور مشہور بولی وڈ اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ یہ بولی وڈ اور خود ان کے لئے فخر کی بات ہے کہ دونوں ممالک کی انڈسٹری اپنے پروں کو پھیلا رہی ہیں اور اس سے عالمی سطح پر فلم اور تفریح کو پہچانا جا سکے گا۔

News image
دیا مرزا اور رائما سن پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے
بچن نے کہا کہ انہیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ پہلی مرتبہ ان کے دوست ودھو ونود چوپڑہ کی فلم پرینیتا کی نمائش ایمسٹرڈم کے قدیم تھیئٹرمیں ہو گی۔

بچن کی فلم بلیک کو وہاں کے لوگوں نے کافی سراہا ہے اور اسی لئے امیتابھ خوش ہیں کہ یہاں کے لوگوں میں ہندی فلموں کے تئیں کافی پسندیدگی کا رجحان ہے۔

آیئفا کی یہ تقریب تین روز تک جاری رہے گی جس میں نامور ہستیاں کرکٹ میچ کھیلیں گی، فلموں کا فیسٹیول ہو گا اور تیسرے روز ورلڈ پریمیئر ہو گا۔

ہر سال آیئفا ایوارڈ میں بولی وڈ کے نامور ستارے شرکت کرتے ہیں۔گزشتہ تقریب سنگاپور میں ہوئی تھی اس مرتبہ ایمسٹرڈم میں ہونے والی اس آیئفا ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لئے بالی وڈ کے نامور اور بڑے ستارے جن میں امیتابھ کے علاوہ ابھشیک بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، ایشوریہ رائے، کرینہ کپور اور شاہد کپور، ایشا دیول، لارا دتہ اور سیف علی خان شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد