BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 February, 2008, 05:15 GMT 10:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسکرٹی وی ریٹنگ کم ترین سطح پر
آسکر کی تقریب بہت کم لوگوں نے ٹی پر دیکھی
ہالی وڈ کی فلمی صنعت کے بین الاقوامی شہرت یافتہ آسکر ایوارڈ کی تقریب کی امریکہ میں ٹیلی ویژن ریٹنگ ابتدائی اندازوں کے مطابق اس سال کم ترین سطح پر رہی۔

امریکی ٹی وی چینل اے بی سی سے براہ راست نشر ہونے والی اس تقریب کو تین کروڑ بیس لاکھ افراد نے دیکھا جو دو ہزار تین میں امریکہ کے عراق پر حملے کے ایک دن بعد ٹی وی دیکھنے والوں سے دس لاکھ کم تھی۔

گزشتہ برس کی تقریب کو چار کروڑ دس لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔

اگر اس کا موازنہ ٹیلنٹ شو امریکن آئڈل سے کیا جائے تو منگل کو نشر ہونے والے اس پروگرام کو تین کروڑ افراد دیکھتے ہیں۔

اس سال کی ٹی وی ریٹنگ انیس سو چوہتر جب سے ٹی وی ریٹنگ جانچے کا آغاز ہوا ہے سب سے کم رہی۔

ٹی وی دیکھنے والوں کی ریکارڈ کم تعداد ایک ایسے سال دیکھنے میں آئی ہے جب آسکر کی دوڑ میں ایسی فلمیں صف اول میں رہیں جن کی تعریف کی گئی لیکن انہوں نے باکس آفس پر کوئی بہت قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھائی۔

آسکر ایوراڈ کی سال کی بہترین فلم کی دوڑ میں شامل پانچ فلموں میں صرف ایک مزاحیہ فلم ’جونو‘ نے باکس آفس پر دس کروڑ ڈالر کا دھندا کیا۔

آسکر تقریب کی سب سے کامیاب ترین فلم ’ نو کنٹری فار اولڈ مین‘ جسے بہترین فلم سمیت چار ایوارڈ ملے شمالی امریکہ میں باکس آفس پر صرف چھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کا دھندا کر سکی۔

آسکر ایوارڈ کی تقریب کو انیس سو اٹھانوے میں سب سے زیادہ پانچ کروڑ پچاس لاکھ افراد نے دیکھا تھا جب بلاک بسٹر فلم ٹائٹنک نے گیارہ آسکر ایوارڈ حاصل کیئے تھے۔

اسی بارے میں
آسکر کی فروخت روکنے کی کوشش
02 September, 2007 | فن فنکار
آسکرنامزدگی، عدالت میں
29 September, 2007 | فن فنکار
گولڈن گلوب کی تقریب منسوخ
08 January, 2008 | فن فنکار
اس سال آسکرز کون جیتے گا؟
22 February, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد