BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 February, 2007, 08:52 GMT 13:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کروڑوں شائقین ’آسکرز‘ کے منتظر
اکیڈمی ایوارڈز
اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں
دنیا بھر کے فلمی شائقین لاس اینجلس میں ہونے والے اناسی ویں اکیڈمی ایوارڈز کے شدت سے منتظر ہیں۔

آسکر ایوارڈز کی تقریب ہالی وڈ کے کوڈک تھیٹر میں اتوار کی شام مقامی وقت کے مطابق پانچ بجے منعقد ہوگی۔

برطانوی اداکارہ ہیلن مرن کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے سب سے فیورٹ تصور کیا جا رہا ہے۔ ہیلن مرن نے سٹیفن فریئز کی فلم ’دا کوئین‘ میں ملکہ الزبتھ دوئم کا کردار ادا کیا ہے۔ ہیلن ٹانگ کے آپریشن کی وجہ سے پہلے ہی اس تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر چکی ہیں

بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے فلم لاسٹ کنگ آف سکاٹ لینڈ میں یوگنڈا کے سابق ڈکٹیٹر عدی امین کا کردار ادا کرنے والے فارسٹ ویٹیکر فیورٹ ہیں جبکہ نامزد ہونے والے دیگر اداکاروں میں لیونارڈو ڈی کیپریو، ول سمتھ رائن گوزلنگ اور پیٹر او ٹول شامل ہیں۔

ہیلن مرن بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے سب سے فیورٹ ہیں

فلم ’ڈپارٹڈ‘ کو بہترین فلم اور اسی فلم کے ہدایتکار مارٹن سکارسیزی کو بہترین ڈائریکٹر کے لیے فیورٹ مانا جا رہا ہے۔ مارٹن سکارسیزی اس سے قبل پانچ بار اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہو چکے ہیں تاہم وہ آسکر جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔

بہترین فلم کے شعبے میں’ڈپارٹڈ‘ کے علاوہ ’بابل‘، ’دا کوئین‘، ’لیٹرز فرام آئیو جیما‘ اور ’لٹل مس سن شائن‘ کو نامزد کیا گیا ہے۔

امریکی مزاحیہ اداکارہ اور میزبان ایلن ڈی جینرس آسکر ایوارڈ کی تقریب کی میزبانی کریں گی۔ وہ ووہپی گولڈ برگ کے بعد دوسری خاتون ہیں جو اس تقریب کی تنہا میزبانی کریں گی۔

ایوارڈ پیش کرنے والوں میں نکول کڈمین اور ریز ویدرسپون جیسی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکاراؤں کے علاوہ جیمز بانڈ فلموں کے نئے ہیرو ڈینیئل کریگ بھی شامل ہیں۔

اسی بارے میں
آسکر دوڑ میں عراق کی فلمیں
08 February, 2007 | فن فنکار
آسکر: ووٹوں کی گنتی شروع
01 March, 2006 | فن فنکار
آسکر نامزدگی پر خوش ستارے
01 February, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد