گولڈن گلوب کی تقریب منسوخ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلم نگاروں کی ہڑتال کی وجہ سے اتوار کو ہونے والی گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔ ہالی وڈ کے اداکاروں کی یونین نے کہا تھا اس کے ارکان گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کا بائیکاٹ کریں گے۔فلم نگاروں کی یونین ’رائٹرز گِلڈ آف امیرکا‘ نے اداکاروں کی یونین کی طرف سے ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ فلم نگاروں کی اس یونین نے گزشتہ نومبر سے کم معاضوں کے خلاف ہڑتال کی ہوئی ہے۔ اب اس تقریب کے متبادل کے طور پر ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان ہوگا۔ تقریب کے منتظمین کا کہنا ہے کہ’ ہمیں اس بات کا بہت افسوس ہے کہ ہماری روایتی تقریبِ تقسیم اعزازات اس برس منعقد نہیں ہوگی اور دنیا بھر کے لاکھوں ناظرین اپنے پسندیدہ ستاروں کے دیدار سے محروم رہیں گے‘۔ واضح رہے کہ فلم اور ٹیلی ویژن کی دنیا کے اداکاروں کو دیے جانے والے ایوارڈز میں گولڈن گلوب کو ایک بڑا مقام حاصل ہے اور آسکر کے بعد اسے اداکاری کے شعبے کا دوسرا بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ تقریب کی منسوخی کے اعلان سے قبل گولڈن گلوب ایوراڈز کی تقریب کی منتظم ’ہالی وُڈ پریس ایسوسی ایشن‘ نے کہا تھا کہ اداکاروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ کوئی درمیانی راہ نکالی جا سکے اور یہ لوگ تقریب میں شریک ہوں۔‘ |
اسی بارے میں گولڈن گلوب ایوارڈز کا بائیکاٹ05 January, 2008 | فن فنکار جونی ڈپ کی فلم ہڑتال کا اگلا شکار21 November, 2007 | فن فنکار ڈاونچی کوڈ سیریز فلم میں تاخیر19 November, 2007 | فن فنکار ٹورانٹو فلم فیسٹیول شروع09 September, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||