امریکہ:’بیٹ مین‘ کا ریکارڈ بزنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی امریکہ میں بیٹ مین کی نئی فلم دی ڈارک رائیڈر نے نمائش کے اٹھارہ روز میں چار سو ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ واضح رہے کہ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم شریک دوئم نے سنہ دو ہزار چار میں چار سو ملین ڈالر کا بزنس تینتالیس روز میں کیا تھا۔ بیٹ مین کی نئی فلم نے امریکہ اور کینیڈا میں نمائش کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ وارنر برادر کے مطابق بیٹ مین کی نئی فلم نے سوموار کے روز تک چار سو ملین ڈالر سے زائد کمائی کی تھی۔ برطانوی ہدائیتکار کرسٹوفر نولن کی ہدایت کی ہوئی فلم تین ہفتوں سے شمالی امریکہ کی نمبر ایک فلم ہے۔ برطانیہ اور آئرلینڈ میں پچیس جولائی سے نمائش پر یہ فلم پہلے نمبر پر ہے اور تقریباً اٹھانوے ملین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ اگر یہ فلم اسی طرح پسند کی گئی تو یہ فلم پانچ سو ملین ڈالر کا بزنس کرے گی۔ تاہم فلم ٹائیٹینک کا چھ سو ایک ملین ڈالر کا ریکارڈ شاید نہ توڑ سکے۔ | اسی بارے میں ’فرینڈز‘ بڑے پردے پر نہیں:وارنر برادرز04 July, 2008 | فن فنکار عالمی باکس آفس مالا مال07 March, 2008 | فن فنکار کونری کا انڈیانا جونز کو انکار09 June, 2007 | فن فنکار جولیا روبرٹس ماں بننے والی ہیں31 December, 2006 | فن فنکار اینجلینا جولی کی مایوسی08 October, 2006 | فن فنکار اداکار ٹام کروز کی نئی فلمی ڈیل29 August, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||