عالمی باکس آفس مالا مال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سال دو ہزار سات ميں شمالی امریکہ کے باکس آفس نے ریکارڈ ترقی ریکارڈ کی ہے۔ اسی سال پوری دنیا میں باکس آفس پر کمائی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ کی موشن پکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق امریکہ اور کینیڈا میں فلموں کے ذریعے باکس آفس پر9.6 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جو دو ہزار چھ سے 5.4 فیصد زیادہ تھا۔ اس اضافے کی وجہ ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں جن میں میں اوسطاً پانچ فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ وہیں عالمی سطح پر باکس آفس پر اب تک کا سب سے بڑا اضافہ دیکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس 26.7 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی جو سال دو ہزار چھ کے مقابلے میں 4.7 فی صد زیادہ تھی۔ شمالی امریکہ کے سنیما گھروں میں جانے والوں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں کوئی زیادہ فرق نہيں دیکھا گیا۔ پورے ایک سال میں شمال امریکہ کے سنیما گھروں میں 1.4 بلین ٹکٹس فروخت ہوئے ہيں۔ ایسوسی ایشن کے چئرمین ڈین گلک مین کا کہنا ہے’سکرپٹ رائٹرز کی ہڑتال اور مالی دشواریوں کے باوجود آخر میں ہالی ووڈ کی فلموں کی طرح سب کچھ صحیح ہو گیا‘۔ انہوں نے مزید کہا’ ایک بار پھر مختلف موضوعات پر بنی بہترین فلموں نے پوری دنیا کے فلم شائقین کو اپنی طرف راغب کیا‘۔ اسوسی ایشن کے مطابق شمالی امریکہ کے باہر باکس آفس نے 17.1 بلین ڈالر کی کمائی کی اور پچھلے برس کے مقابلے میں 4.9 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ برس ہالی ووڈ نے دو ہزار چھ کی ہی طرح 603 فلمیں بنائیں۔ امریکہ اور کینیڈا کی سال دو ہزار سات کی سب سے بڑی ہٹ فلمیں ’سپائڈر مین تھری ‘ ،’شرک دا تھرڈ‘ ، ’ٹرانسفارمرز‘ اور ’پائریٹس آف دا کریبئین‘ تھیں۔ ان سبھی فلموں نے 300 ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی۔ | اسی بارے میں جنسی کشش میں جولی سب سے آگے25 February, 2007 | فن فنکار بیوی سے ’زیادتی‘ نہیں کی: میکارٹنی19 October, 2006 | فن فنکار وٹنی کی طلاق کے لیے درخواست14 September, 2006 | فن فنکار اداکار ٹام کروز کی نئی فلمی ڈیل29 August, 2006 | فن فنکار فلم کے مقابلے میں فلم بنائیں: ابو اسد05 March, 2006 | فن فنکار ایک زاہد مبارک کی کہانی پر ڈرامہ20 February, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||