وٹنی کی طلاق کے لیے درخواست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی پاپ سٹار وٹنی ہاؤسٹن نے گلوکار بابی براون سے 14 سال کی ازدواجی زندگی کے بعد طلاق کے لیئے درخواست دائر کر دی ہے۔ 43 سالہ ہاؤسٹن نے چھ دفعہ گرامی ایوارڈ جیتنے کے علاوہ کئی بار میوزک چارٹ میں پہلے نمبر پر رہنے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔ ان کا گانا’ آل مائی لو فار یو‘ بہت مشہور ہوا۔ لیکن پچھلے کچھ عرصے سے ان کا کیرئیر زوال کا شکار ہے جس کی وجہ ان کا نشے کی ادویات سے بچاؤ کے لیے مختلف ہسپتالوں میں بہت زیادہ وقت گزارنا ہے۔ ہاؤسٹن کی براؤن سے ایک 14 سالہ بیٹی بھی ہے جس کا میوزک کیرئیر بھی شراب اور نشہ آور ادویات کے استعمال کی زیادتی کے باعث پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی کھلتے ہوئے گزر رہا ہے۔ وٹنی ہاؤسٹن کی وکیل نینسی سیلٹزر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے طلاق کے لیے درخواست دی ہے لیکن انہوں نے اس کے وقت اور جگہ بتانے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلوکارہ اس بارے میں کوئی بیان نہیں دینا چاہتیں۔ وٹنی ہاؤسٹن نے اپنی ماں سیزی ہاؤسٹن اور کزن ڈاؤن وارویک کی پیروی کرتے ہوئے اپنے موسیقی کے کیرئیر کا آغاز میں کیا اور 1985 سے ہی میوزک چارٹ میں سب سے اوپر رہیں۔ کافی سارے مشہور گانے دینے کے بعد انہوں نے اداکاری بھی کی اور مشہور فلم ’دا باڈی گارڈ ‘ میں انہوں نے کیون کوسٹر کے ہمراہ اداکاری کی۔ وٹنی ہاؤسٹن نے2002 میں امریکی ٹی وی نیٹ ورک اے بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات کا اقرار کیا تھا کہ انہیں نشہ آور ادویات لینے کی عادت ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دعاؤں کے ذریعے اپنی اس عادت پر قابو پا لیا ہے۔ انہوں نے بابی براؤن سے 1992 میں شادی کی جس کے ایک سال بعد ان کی بیٹی بابی کرسٹینا کی پیدائش ہوئی۔اپنی سلو ایلبم ’ڈانٹ بی کرؤول‘ کے ہٹ ہونے کے بعد وٹنی ہاؤسٹن شہرت کی بلندی پر پہنچیں۔ | اسی بارے میں جینیفر اور بریڈ پٹ کی طلاق 26 March, 2005 | فن فنکار کرشمہ اور کپور میں اختلافات 17 June, 2005 | فن فنکار جینیفر اور بریڈ پٹ کی طلاق مکمل23 August, 2005 | فن فنکار میکارٹنی اور ملز میں علیحدگی18 May, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||