میکارٹنی اور ملز میں علیحدگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق بیٹلز سر پال میکارٹنی اور ان کی اہلیہ ہیٹرملز میں شادی کے چار سال بعد علیحدگی ہو رہی ہے۔ بدھ کے روز ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا کی طرف سے ان کی نجی زندگی میں مسلسل مداخلت کے بعد ان کے لیئے نارمل تعلق برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا تھا۔ سر پال میکارٹنی اور سابق ماڈل ہیتھر ملز کے درمیان سن 2002 میں شادی ہوئی تھی اور ایک سال بعد ہی ان کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے روزانہ پیش آنے والے سخت دباؤ کے باوجود اپنے تعلقات کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن اب بھاری دل سے ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے ایک علیحدہ بیان میں سر پال میکارٹنی نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ ان کی اہلیہ نے ان سے دولت کی خاطر شادی کی تھی۔ ’کتنے دُکھ کی بات ہے کہ چند غیر ذمہ دار لوگ ایسے موقع پر بھی غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں۔‘ سرپال میکارٹنی کی شہرت پانچ دہائیوں پر محیط ہے۔ بیٹلز کے ایک رکن کی حیثیت سے انہوں نے ساٹھ کی دہائی میں بہت شہرت حاصل کی تھی۔ انہیں سن 1997 میں سر کے خطاب سے نوازہ گیا تھا۔ ان کی ذاتی دولت کی اندازہ 80 کروڑ پاؤنڈ سے زائد لگایا جاتا ہے۔ اس سے پہلے سرپال میکارٹنی کی شادی لنڈا ایسٹ مین سے ہوئی تھی جو لنڈا کی سن 1998 میں بریسٹ کینسر کے باعث موت تک برقرار رہی۔ پہلی شادی سے سرپال میکارٹنی کے تین بچے ہیں۔ | اسی بارے میں سنگر جینیفر لوپیز نے شادی کرلی 06 June, 2004 | فن فنکار کیٹ ونسلیٹ کے ہاں بچے کی پیدائش27 December, 2003 | فن فنکار جینیفر اور بریڈ پٹ کی طلاق مکمل23 August, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||