| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیٹ ونسلیٹ کے ہاں بچے کی پیدائش
ٹائٹینک فلم سے شہرت پانے والی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان کے ایجنٹ کے مطابق 7.13 پاؤنڈ کا بچہ بائیس دسمبر کو نیو یارک میں پیدا ہوا۔ یہ آسکر جیتنے والی اٹھائیس سالہ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اور ان کے دوسرے شوہر اڑتیس سالہ فلم ڈائریکٹر سیم مینڈیز کے ہاں یہ پہلے بچے کی ولادت ہے۔ انہوں نے اس بچے کا نام جو رکھا ہے۔
ونسلیٹ نے مینڈیز کے شاتھ ویسٹ انڈیز میں مئی میں شادی کی تھی اور ساتھ ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ ونسلیٹ کی اپنے پہلے شوہر فلم ڈائریکٹر جم تھریپلیٹن سے پہلے ہی ایک تین سالہ بچی مِیا ہے۔
تھریپلیٹن اور ونسلیٹ کے خاندان کے افراد دونوں میں علیحدگی کی وجہ اداکارہ کی مصروفیات بتاتے ہیں جس کی وجہ سے دونوں کے ازدواجی تعلقات متاثر ہو رہے تھے۔ 2001 میں تھریپلیٹن سے طلاق کے فوراً بعد ہی ونسلیٹ اور امیریکن بیوٹی جیسی فلم پر آسکر جیتنے والے اداکار مینڈیز کے درمیان تعلقات کی خبریں آنی شروع ہو گئی تھیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||