بیوی سے ’زیادتی‘ نہیں کی: میکارٹنی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
موسیقار پال میکارٹنی نے کہا کہ وہ عدالت میں ان الزامات کی ’سختی‘ سے تردید کریں گے کہ انہوں نے اپنی بیوی ہیتھر مِلز کے ساتھ جسمانی زیادتیاں کی۔ چار برس کی رفاقت کے بعد ان کی اہلیہ ہیتھر مِلز نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دی ہوئی ہے۔ پال میکارٹنی کے وکیل کے ذریعے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے تشدد کے الزامات کے جواب کے لیے ’صحیح مقام‘ عدالت ہی ہوگی۔ اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق ہیتھر مِلز کی جانب سے عدالت میں داخل کیے جانے والے کاغذات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پال میکارٹنی نے ان کے ساتھ زیادتی کی اور غیرقانونی ادویات استعمال کیں۔ سر میکارٹنی کے وکیل کے ذریعے جاری کیے جانے والے ان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ذرائع ابلاغ کی خبروں پر ’خاموشی‘ اختیار کی ہوئی ہے کیوں کہ یہ ’ان کے بچوں اور سب کے لیے اس نجی معاملے میں باوقار‘ رویہ اختیار کرنے کا بہتر طریقہ ہوگا۔ بیان میں سر میکارٹنی کے وکیل نے کہا: ’ہمارے مؤکل اپنی شادی ٹوٹ جانے پر اداس ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ ذرائع ابلاغ کی روشنی سے ان کی فیملی کو الگ رکھا جائے تاکہ وہ اپنی ذاتی زندگی معمول کے مطابق جی سکیں۔‘ ہیتھر مِلز کے وکلاء نے کہا ہے کہ عدالت میں داخل کیے جانے والے اپنے کاغذات میں عائد الزامات پر قائم ہیں۔ | اسی بارے میں میکارٹنی اور ملز میں علیحدگی18 May, 2006 | فن فنکار شوبز جوڑے کی عدالتی جنگ09 August, 2006 | فن فنکار وٹنی کی طلاق کے لیے درخواست14 September, 2006 | فن فنکار جینیفر اور بریڈ پٹ کی طلاق مکمل23 August, 2005 | فن فنکار کرشمہ اور کپور میں اختلافات 17 June, 2005 | فن فنکار جمائما بے وفا نہیں: عمران خان28 September, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||