شوبز جوڑے کی عدالتی جنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماضی کے مشہور بیٹلز گروپ سے تعلق رکھنے والےگلوکار سر پال میکارٹنی اور ان کی اہلیہ نے طلاق کے مقدمہ کی پیروی کے لیئے انہیں وکلاء کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے دس برس قبل برطانوی شہزادے چارلس اور لیڈی ڈیانا کے طلاق کے مقدمہ میں فریقین کی نمائندگی کی تھی۔ 38 سالہ لیڈی ہیدرملز میکارٹنی نے وکیل انتھونی جولیس کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے 1996 میں ڈیانا کے لیئے مقدمہ لڑا تھا جس کے نتیجے میں ڈیانا کو سترہ ملین پاؤنڈ ملے تھے۔ دوسری جانب سر پال کا انتخاب فیونا شیکلٹن ہیں جنہوں نے شہزادہ چارلس کی جانب سے مقدمہ کی پیروی کی تھی۔ پال میکارٹنی اور ان کی اہلیہ نے شادی کے چار برس بعد گزشتہ مئی میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اس جوڑے کی قانونی جنگ سر پال میکارٹنی کے اثاثوں سے متعلق ہے جس کی مالیت کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ 800 ملین پاؤنڈ تک کی ہے۔ جوڑے کی ایک دو سالہ بیٹی بییٹرس ہے۔ پال اور ان کی اہلیہ نے اپنی علیحدگی کا الزام پریس پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ علیحدگی ذرائع ابلاغ کی بے جا مداخلت کی وجہ سے ہوئی ہے اور وہ اب بھی اچھے دوست ہیں۔ تاہم لیڈی ملز میکارٹنی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ پال میکارٹنی نے جوڑے کے مشترکہ بینک اکاؤنٹ منجمد کروا دیئے ہیں۔ علاوہ ازیں پیر کو جب لیڈی میکارٹنی لندن میں واقع گھر پہنچیں تو انہیں معلوم ہوا کہ داخلی گیٹ کا تالا تبدیل کردیا گیا ہے چنانچہ ان کے محافظ نے دیوار پار کر کے اندر جانے کی کوشش کی جس پر پولیس کو بلا لیا گیا۔ تاہم لیڈی میکارٹنی نے اس واقعے کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔ ان کے ترجمان کے مطابق وہ اس پر ہنس رہی تھیں۔ | اسی بارے میں ’بیٹلز‘ عدالتی جنگ ہار گئے08 May, 2006 | فن فنکار میں پھر امید سے ہوں: برٹنی 10 May, 2006 | فن فنکار انٹرنیٹ: موسیقی کے ستاروں کی امید 13 September, 2005 | فن فنکار چین میں آج عالمی مقابلۂ حسن ہوگا06 December, 2003 | فن فنکار سب سے پرانی چھپی ہوئی کتاب09 May, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||