BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 September, 2004, 17:55 GMT 22:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جمائما بے وفا نہیں: عمران خان
News image
دونوں کی شادی اس سال جون میں ختم ہوئی۔
عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں اس طرح کی افواہیں سن کر بہت دکھ پہنچا ہے کہ ان کی سابقہ بیوی نے شادی ختم ہونے سے پہلے ہی مشہور ایکٹر ہیو گرانٹ کے ساتھ تعلقات قائم کرلئے تھے۔

لندن کے مشہور ہیلو میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پہلی بار اس موضوع پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں اپنی سابقہ بیوی جمائما کے ہیو گرانٹ کے ساتھ نئے تعلق کی ٹائمنگ کے بارے میں افواہیں سن کر بہت افسوس ہوا ہے۔

News image
عمران خان اور جمائما کے دو بیٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ان کی شادی کے دوران کسی نے کسی سے بے وفائی نہیں کی۔

عمران خان اور جمائما کے درمیان اس سال جون میں نو برس کی شادی کے بعد طلاق ہوگئی تھی جس کی بظاہر وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ جمائما پاکستان میں ایڈجسٹ نہیں کر پائیں۔

عمران خان نے ہیلو میگزین کو بتایا کہ اگر شادی ختم کرنے میں کوئی تیسرا شامل ہو تو شادی اتنی بخوبی اور بنا کسی رکاوٹ کے ختم نہ ہو پاتی۔

عمران خان نے کہا ہے کہ جمائما اور ہیو گرانٹ کے نئے تعلق کے سلسلے میں ان کی نیک تمنائیں جمائما کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ ظاہر ہے جمائما ایک خوش شکل خاتون ہیں اور انہیں پتہ تھا کہ وہ جلد ہی کسی سے ملیں گی اور ایک نئی زندگی کا آغاز کریں گی۔‘

عمران خان نے کہا کہ اگر ان کی طلاق اچانک ہوتی تو شائد وہ اتنی جلدی جمائما کے ایک نئے تعلق کے شروع ہونے پر متاثر ہوتے لیکن ان دونوں کو پچھلے ڈیڑھ برس سے پتہ تھا کہ ان کی شادی کہاں جارہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ جمائما اپنے نئے تعلق اور نئی زندگی میں خوش رہیں لیکن وہ اس موقع پر اپنے آپ کو اس معاملے سے بالکل الگ کر لینا چاہتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد