BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عمران اور جمائما کی طلاق پر ردعمل
دونوں نے انیس سو پچانوے میں پیار کی شادی کی۔
دونوں نے انیس سو پچانوے میں پیار کی شادی کی
سابق کرکٹر اور تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اور ان کی بیوی جمائما خان کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔ اس بات کا اعلان تحریک انصاف کی جانب سے باضابطہ طور پر کردیا گیا ہے۔ جمائما خان برطانوی شہریت رکھتی ہیں اور ان کا لندن کے بڑے امیر خاندان سے تعلق ہے۔ دونوں نے انیس سو پچانوے میں پیار کی شادی کی۔ ان کے دو بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان ہیں۔

عمران خان اور جمائما کی طلاق پر آپ کا کیا ردعمل ہے؟

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں

عابدعلی بیگ، ہانگ کانگ: خبر یقیناً افسوس ناک ہے لیکن میرے خیال میں عبرت ناک بھی۔ وہ ان لوگوں کے لئے جو گوری چمڑی کے چکر میں پڑ کر اپنی زندگی تباہ کرتے ہیں۔ عمران نے اپنی قوم سے باہر شادی کرکے کچھ اچھا نہیں کیا۔ نتیجہ سامنے ہے۔

محمد زبیر، پاکستان: اچھی بات ہے۔

عمران خان بالا جی، مینگورہ، پاکستان: اس خبر سے پاکستانیوں کے دل کو بہت تکلیف پہنچی ہے۔ عمران اس چھوٹے سے لڑکے کی طرح ہیں جنہیں نہیں پتہ کہ مفاہمت کیا ہوتی ہے۔ انہیں نہ محبت کا پتہ ہے نہ قربانی کا۔

آفتاب شیخ، کراچی، پاکستان: یہ واقعی سب کے لئے برا ہے۔ ہم عمران سے پیار کرتے ہیں اور ان کی سابقہ بیوی سے بھی۔ میری نظر میں عمران کو اپنی سیاست کو قربان کرنا چاہئے تھا نہ کہ اس بیوی کو جس نے نو برس سے دنیا بھر کی آسائشیں چھوڑ کر اس کے ساتھ زندگی گزاری۔

غبداللہ خان شیرانی، دوبئی: دونوں مسلمان ہیں اور دونوں کو اختیار حاصل ہے کہ اگر ایک دوسرے کے ساتھ خوش نہیں تو طلاق دی جائے۔

میرے خیال میں۔۔۔۔
 میرے خیال میں جمائیما کو پاکستان میں رہنے میں دشواری ہو رہی تھی۔ عمران کو جمائیما کے ساتھ برطانیہ میں رہنا چاہئے تھا۔
ہمایوں خواجہ، کینیڈا

ہمایوں خواجہ، کینیڈا: یہ خبر اتنی بری ہے کہ میرے پاس بیان کرنے کے لئے الفاظ ہی نہیں ہیں۔ میرے خیال میں جمائیما کو پاکستان میں رہنے میں دشواری ہو رہی تھی۔ عمران کو جمائیما کے ساتھ برطانیہ میں رہنا چاہئے تھا۔ پاکستان کے لوگ نہیں چاہتے کہ عمران اور جمائیما الگ ہو جائیں۔ ان دونوں کو اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہئے اور دوبارہ ایک ہو جانا چاہئے۔

الطاف قادر، نیو زیلینڈ: میں یہ خبر سن کر چونک گیا۔ اتنا اہم فیصلہ لینے سے پہلے عمران اور جمائیما کو کچھ اور وقت سوچ لینا چاہئے تھا۔

حکام سید، متحدہ عرب امارات: مجھے یہ سن کر بہت دکھ ہوا کہ عمران بھائی نے جمائیما جی کو طلاق دے دی۔ لیکن اس کی وجہ جو عمران بتا رہے ہیں وہ صحیح نہیں ہے۔ دراصل عمران کی جمائیما میں دل چسپی کم ہو گئی ہے۔ طلاق عمران نے نہیں دی بلکہ جمائیما نے عمران کو اس پر مجبور کیا اور یہ سلسلہ آج سے نہیں بلکہ پچھلے تین چار سال سے چل رہا ہے۔ میرے خیال میں جو عمران نے جمائیما کے ساتھ کیا وہ بہت افسوس ناک ہے اور میری نظر میں عمران سے زیادہ بدقسمت اور خودغرض کوئی نہیں کیونکہ جس لڑکی نے عمران کے لئے اپنا مذہب چھوڑا اسکے لئے عمران سیاست کو نہ چھوڑ سکا۔

نجیب ارحمان، جنوبی کوریہ: یہ اچھا نہیں ہوا۔ دونوں نے بڑے پیار سے یہ شادی کی تھی۔ اس وقت ان کو سوچنا چاہئے تھا کہ بعد میں کیا مسئلے پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان دونوں سے زیادہ اس کا اثر ان کے بچوں پر پڑے گا۔

علی شاکر، دوہا: میں تو سمجھتا تھا کہ طلاق پہلے سال میں ہی ہوگی۔ مگر پھر بھی دس سال توچلے۔ چلئے دیر آید درست آید۔

زکا اللہ، اسلام آباد: رائے دینے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ آپ اس کو چھاپتے ہی نہیں۔

عادل، متحدہ عرب امارات: شاخ نازک پر جو آشیانہ ہوگا ناپائیدار ہوگا۔

محمد ساجد، پاکستان: طلاق کی خبر پڑھ کر بہت دکھ ہوا۔ ایسا نہیں ہو نا چاہئے تھا۔ اب بھی اگر کوئی دوسرا راستہ ہے تو میری عمران اور جمائیما سے اپیل ہے کہ پھر سے ایک ہو جائیں۔ اپنی خاطر نہ سہی اپنے بچوں کی خاطر۔ امید ہے کہ وہ دونوں اس بارے میں صحیح قدم اٹھائیں گے۔

پرویز بلوچ، بحرین: جو بھی ہوا اچھا نہیں ہوا۔ اس پر ہمیں بہت افسوس ہے۔ ایک خوبصورت جوڑا ایک دوسرے سے الگ ہو گیا۔

سلمان اختر، برطانیہ: طلاق کا فیصلہ عمران اور جمائیما کی باہمی رضامندی کا ہے۔ اس کے پیچھے کیا وجوہات ہیں ہم نہیں جانتے لیکن یہ کافی دکھ اور افسوس کی بات ہے۔

فرانسس، فرانس: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔ بچی ’ٹریان‘ کو بھی تو باپ کا سایا چاہئے۔ معصوم کی دعا قبول ہو ہی گئی۔

ناصر خان، کینیڈا: اچھا نہیں ہوا، دونوں کا زندگی جینے کا ڈھنگ مخطلف تھا۔ شاید یہی وجہ ہوئی ہے طلاق کی۔ مگر افسوس ناک پہلو بچوں کی زندگی کا ہے، جن پر اچھا اثر نہیں پڑےگا۔

وقص پل، برطانیہ: یہ دو مختلف تہذیبوں کے درمیان محبت کا نتیجہ ہے۔ عمران کی جوانی کی غلطیاں اس کی تمام عمر کے لئے زہر بن کر سامنے آ رہی ہیں۔

اجمل عصمانی، کینیڈا: بہت افسوس ہوا۔ ان کے طلاق سے وہ لوگ خوش ہوگئے ہیں جو ان کی شادی کے خلاف تھے۔ عمران کو سیاست کے ساتھ ساتھ اپنی بیوی کا بھی خیال رکھنا چاہئے تھا۔

قیصر، چین: کافی عرصے سے اس قسم کی خبریں آرہی تھیں اور لگتا تھا کہ دونوں میں طلاق ہو جایے گی اور آخرکار آج ہو گئی۔ یہ عمران کے لئے اچھا نہیں ہوا مگر دیکھیں کیا بنتا ہے۔

تصور مون، پاکستان: سن کر بہت دکھ ہوا۔ اگر عمران نے ایک ہی طلاق دی ہے تو وہ اسے واپس بھی لے سکتے ہیں۔ اللہ کرے وہ طلاق واپس لے لیں۔

ابرار الحق ستّی، پاکستان: جنگ اور محبت میں سب جائز ہے۔ اس لئے جو عمران نے کیا وہ محبت کی حدود کے باہر نہیں ہے۔

نوید چودھری، جرمنی: اگرچہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، میں بس یہ کہوں گا کہ جو ہوا وہ ان کے بچوں کے لئے بہت برا ہوا۔ اورکچھ کہنے سے پہلے میں یہ جاننا چاہوں گا کہ یہ سب ہوا کیسے؟

کاشف علی رضا، اسلام آباد: یہ بہت ہی بری خبر ہے۔ ہمیں سیاست میں عمران خان جیسے مضبوط کردار والے لوگوں کی ضرورت ہے، مگر ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں یہ خبر اچھی نہیں ہے۔

فراز علی، متحدہ عرب امارات: میرے خیال میں یہ سب برطانوی ایکٹر ہیؤ گرانٹ کا کیا دھرا ہے۔ عمران میں ایک اچھا رہنما بننے کی قابلیت ہے۔ وہ ایسے جھمیلے میں نہیں پڑ سکتے۔

سعدیہ فیصل، ہیمبرگ جرمنی: یہ بات تو شروع سے ہی صاف تھی کہ اس شادی کو کامیاب بنانا مشکل ہوگا۔

کاشف ورک، کوپینایگن ڈینمارک: تیل اور پانی کبھی ایک نہیں ہو سکتے۔

۔۔۔۔عزت کرنی چاہئے
 عمران اور جمائیما، دونوں ہی بظاہر اپنی شادی کو کامیاب بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ میرے خیال میں ہمیں ان کی ذاتی زندگی کی عزت کرنی چاہئے۔
اعجاز افضل، ابو ظہبی

اعجاز افضل، ابو ظہبی، متحدہ عرب امارات: یہ اچھی خبر نہیں ہے۔ عمران اور جمائیما، دونوں ہی بظاہر اپنی شادی کو کامیاب بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ میرے خیال میں ہمیں ان کی ذاتی زندگی کی عزت کرنی چاہئے۔

گوہر الماس خان، برطانیہ: بد قسمتی سے یہ تو ہونا ہی تھا۔ نہ صرف دونوں کی عمر میں بہت فرق تھا، ان کی تہذیب اور مذہب بھی مختلف تھے۔

منظور احمد، پاکستان: یہ جو کچھ بھی ہوا بات برا ہوا۔ اچھی جوڑی تھی اور پیارے سے بچے بھی ہیں۔ جمائیما نے عمران کے لئے اپنا مذہب بھی تبدیل کیا۔ عمران کو چاہئے کہ وہ دوبارہ رجوع کریں۔ مجھے بہت افسوس ہوا۔

نسیم واحد بھٹی، ملتان پاکستان: مجھے دہلی ٹور پر افسوس ہوا ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

وحیداسلام، اسلام آباد، پاکستان: میں تو بس یہی کہوں گا کہ یہ بہت افسوس ناک بات ہے۔

ابرار، امریکہ: سبھی عمران اور جمائیما کی جوڑی کو پسند کرتے تھے۔ ان کی جوڑی مشرق اور مغرب کے درمیان ایک پل کی مانند تھی۔ مجھے ان کے طلاق کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔ کاش وہ کوئی دوسرا راستہ اختیار کرتے۔ میری دعائیں دونوں کے ساتھ ہیں۔

عثمان سید، کراچی پاکستان: یہ عمران اور جمائیما کا ذاتی اور نجی معاملہ ہے۔ اس پر کسی اور کو رائے نہیں دینی چاہئے۔

اکرم ندیم، بورےوالا پاکستان: عمران کو جمائیما سے شادی کرنی ہی نہیں چاہئے تھی۔ پاکستان میں اچھی لڑکیوں کی کمی ہے کیا کہ عمران نے ایک برطانوی لڑکی سے شادی کی؟ یہ تو ایک دن ہونا ہی تھا۔

ڈاکٹر سید، امریکہ: یہ شادی عمران کے لئے ایک جوئے کی مانند تھی، جو وہ ہار گئے ہیں۔

عامر عزیز، برطانیہ: یہ بہت ہی افسوس ناک بات ہے جس سے عمران اور جمائیما، دونوں ہی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

عمران بھٹی، سعودی عرب: ایسا بھی کبھی ہوتا ہے۔

محمد زاہد خان، لاہور پاکستان: دراصل یہ بہت ہی چونکا دینے والی خبر ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ اب مسئلہ عمران یا جمائیما کا نہیں بلکہ ان کے ننھے بچوں اور ان کے مستقبل کا ہے۔

نامعلوم: ایک مسلمان مرد کو ایک مسلمان لڑکی سے ہی شادی کرنی چاہئے۔۔۔

فرخ قدیر بٹ، پاکستان: میرے خیال سے یہ تو ایک نہ ایک دن ہونا ہی تھا۔ عمران خان نے اگر سیاست کا کوئی اونچا عہدا لینا ہے تو یہ کام کرنا ہی تھا۔ ورنا چودھری برادرز نے ان کی ناک میں دم کر رکھا تھا۔

م اقبال، جرمنی: یہ بہت ہی افسوس ناک خبر ہے، مگر یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اس لئے میں کچھ نہیں کہ سکتا۔

افسوس۔۔۔۔۔
 مشرق اور مغرب کا ملاپ نبھ نہ سکا۔ افسوس ہوا۔
عامری سید، پاکستان

طاہر مجید، لاہور پاکستان: سن کر بہت افسوس ہوا۔ یہ اچھا نہیں ہوا۔

طلعت جعفری، گریس: خوبصورت جوڑا تھا۔ دکھ ہوا۔

سید شاداب، کینیڈا: اس کے پیچھے کیا وجہ تھی آنے والا وقت ہی بتائےگا۔

عامری سید، پاکستان: مشرق اور مغرب کا ملاپ نبھ نہ سکا۔ افسوس ہوا۔ وہ ایک اچھا جوڑا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد