BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 June, 2007, 09:37 GMT 14:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کونری کا انڈیانا جونز کو انکار
سر سیین کونری
سابق جیمز بانڈ سٹار نے 2003 سے فلموں میں کام نہیں کیا
ہالی ووڈ فلموں کے ممتاز اداکار سرشان کونری نے اعلان کیا ہے کہ انڈیانا جونز کی چوتھی سیریز میں وہ ہیرسن فورڈ کے والد کا کردار ادا نہیں کریں گے۔

76 سالہ کونری نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ’اگر مجھے ریٹائرمنٹ سے کوئی واپس لا سکتا تھا تو وہ انڈیانا جونز کی فلم تھی‘۔انہوں نے کہا کہ انہوں اس کردار کے بارے میں بہت غور کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سٹیوان اور جارج کے ساتھ کام کرنا پسند ہے اور ’ہیرسن کے باپ کا رول کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے‘۔

سٹیون سپیل برگ کی اس فلم میں رے ونسٹن ، کیٹ بلانشٹ اور جان ہرٹ ہیرسن فورڈ کے ساتھ نظر آئیں گے۔ہیرسن فورڈ اس وقت 64 سال کے ہیں۔

کونری نے 1989کی دہائی میں ’انڈیانا جونز اینڈ لاسٹ کروسیڈ‘ میں ڈاکٹر ہنری جونز کا کردار اداد کیا تھا۔

کونری 2003 سے کسی فلم میں نظر نہیں آئے ان کا خیال ہے کہ اب ’انہوں نے اس بارے میں اعلان کرنا ہی بہتر سمجھا‘۔

انڈیانا جونز کی پہلی سیریز’رائڈرز آف دی لاسٹ آرک‘1981میں ریلیز ہوئی تھی 1984 میں اس سلسلے کی دوسری فلم ’انڈیانا جونز اور دی ٹیمپل آف ڈوم‘ آئی اور 1989 میں ’انڈیانا جونز اینڈ دی لاسٹ کروسیڈ ‘ ریلیز ہوئی اب اس کی چوتھی سیریز پر کام جاری ہے اور مئی 2008 میں اس کے ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

انڈیانا جونز کی چوتھی سیریز پر دس سال سے کام چل رہا تھا اورفلم کے ہدایت کار سٹیون سپیل برگ نے 2006 میں فلم کی سکرپٹ کی منظوری دی تھی۔

اسی بارے میں
جینیفر اور بریڈ پٹ کی طلاق
26 March, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد