ایلوس، بعد از مرگ بھی سب سے آگے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فوربس میگزین کے مطابق ایلوس پریسلے ان لوگوں میں اب بھی پہلے نمبر پر ہیں جو بعد از مرگ آمدنی میں سر فہرست شمار ہوتے ہیں۔ میمفس کے گلوکار ایلوس نے جن کی وفات انیس سو ستتر میں ہوئی تھی نے اس سال پینتالیس ملین ڈالر کمائے۔ وہ پچھلے پانچ سال سے مسلسل پہلے نمبر پر آ رہے ہیں۔’پی نٹس‘ کے کارٹونسٹ چارلس شلز پینتیس ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ فوربس کے اندازے کہ مطابق اگر شیکسپئیر کے کام کے جملہ حقوق محفوظ ہوتے تو ان کے وارثوں کو پندرہ ملین ڈالر ملتے۔ سابقہ بیٹل جان لینن بائیس ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ فنکار اینڈی وارہول سولہ ملین کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس سال کی لسٹ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ہالی ووڈ کتنا بااثر ہے کیونکہ جانی کیش (سات ملین) اور رے چارلس ( تین اعشاریہ تین ملین) کے حالات زندگی کے بارے میں کامیاب فلمیں ریلیز ہوتے ہی ان کا نام اس لسٹ میں آ گیا جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ فوربس میگزین کی بنائی ہوئی یہ لسٹ تیرہ لوگ پر مشتمل تھی جس میں تھیوڈر گیزل جے آر ٹولکین اور جارج ہیریسن بھی شامل ہیں۔ ایلوس پریسلے کے گانوں میں لوگ ابھی بھی دلچسپی لیتے ہیں اور اس سال ان کی برسی پر بھی گانے ریلیز کیے گئے تھے۔ فروری میں فنون لطیفہ کے بادشاہ روبرٹ سٹیلمین نے ایلوس کی جائیداد میں پچاسی فیصد شیئر سو ملین ڈالر میں خریدے تھے۔ وہ میمفس میں ایلوس کا گھر جس کا نام گریس لینڈ ہے چلاتے ہیں۔ ایلوس کے نام اور تصویروں کے حقوق ان کے پاس ہیں اور اس کہ علاوہ وہ ان کی فلموں اور گانوں کا منافع بھی حاصل کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں ’کیب ایلوس‘10 December, 2003 | آس پاس برٹنی کے ہاں بیٹے کی پیدائش15 September, 2005 | فن فنکار انٹرنیٹ: موسیقی کے ستاروں کی امید 13 September, 2005 | فن فنکار سیکسی سنگرز مصری ٹی وی پر04 August, 2005 | فن فنکار پوپ بینیڈِکٹ سولہویں 23 April, 2005 | Blog لینی کراوز کا گٹار بطور عطیہ22 March, 2005 | فن فنکار کام سے ’بریک‘ چاہیئے: برٹنی19 October, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||