لینی کراوز کا گٹار بطور عطیہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور سنگر لینی کراوز نےاپنا 5000 ڈالر مالیت کا الیکٹرک گٹار بطور عطیہ صدر لوئیز لولا ڈی سلوا کو بطور تحفہ دیدیا جو 2006 تک برازیل سے بھوک اورغربت کے خاتمے کی مہم چلا رہے ہیں۔ اب اُن کے اس گٹار کی نیلامی انٹرنیٹ پر ہوگی اور اس سے ملنے والی رقم کا استعمال شمال مشرقی برازیل میں پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے میں کیا جائے گا۔ لینی کراوز اس وقت میکسیکو ، چلی ، ارجنٹینا اور برازیل میں شوز کر رہے ہیں۔ چالیس سالہ لینی کراوز شمالی امریکہ کے دورے پر بھی گئے تھے اور جولائی میں لندن میں بھی شو کریں گے۔ ان کی ساتویں ایلبم Baptism 2004 میں رلیز ہوئی تھی اور وہ اپنے مشہور گانوں’ فلائی اوے‘ اور آر یو گونا گو مائی وے‘ سے جانے جاتے ہیں۔ برازیل کے صدر کو اپنے زیرو ہنگر پروگرام کی وجہ سے کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے جسکا مقصد بھوک اور غربت سے متاثرہ برازیل کی بڑی آبادی کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||