برازیلوی پروڈیوسر ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک برازیلوی پروڈیوسر جو موسیقی کے لاطینی گرامی ایوارڈ کے لیے سرکردہ نامزدگان میں سے ایک تھے تقریب سے واپسی جاتے ہوئے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ٹوم کاپونے جن کا اصل نام لوئس انتونیو فریرا گونکالوس تھا لاس اینجلس میں موٹرسائیکل پر جارہے تھے۔ وہ گرامی ایوارڈ کے لیے پانچ کیٹیگریوں میں نامزد ہوئے تھے جن میں سال کا بہترین پروڈیوسر اور سال کے بہترین البم کا خالق کے ایوارڈ کی نامزدگی بھی شامل تھی۔ پولیس کا کہنا ہے حادثہ اس لیے ہوا ہے کہ کاپونے نے شاید بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی لیکن اس فیصلہ طبی تجزیے کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔ کاپونے کی موٹرسائیکل ایک کار سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ان کے سر میں شدید چوٹیں لگیں جو ان کی ہلاکت کا باعث بن گئیں۔ حادثہ بدھ کی صبح ساڑھے تین بجے پیش آیا اور جس کار کاپونے کی موٹرسائیکل سے ٹکرائی اسے ایک تیئیس سالہ خاتون چلا رہی تھی۔ کاپونے کو جائے حادثہ پر ہی ہلاک قرار دے دیا گیا۔ لاس اینجلس پولیسں کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ کاپونے نے نوویلٹی ہلمٹ پہن رکھا تھا جو انتہائی کم تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس حادثے میں ملوث خاتون ڈرائیور زخمی نہیں ہوئیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ ان پر کوئی الزام نہیں ہے۔ اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرخ اشارے نہیں توڑا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||