BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 January, 2004, 20:09 GMT 01:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برازیلی پابندیاں ختم و جاری
برازیل
برازیل جانے والے امریکیوں کو پہلے پھول پیش کیے جاتے ہیں اور پھر ان سے انگلیوں کے نشانات دینے کے لیے کہا جاتا ہے

برازیل کی ایک عدالت نے امریکیوں سے برازیل آمد پر انگلیوں کے نشانات دینے کی پابندی ختم کرنے کا حکم دیا تاہم اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ایک ماہ تک اس پابندی کو آزمائشی طور پر اور جاری رکھا جائے۔

پابندی ختم کرنے کا حکم برازیل کے سیاحتی دارالحکومت ریو ڈی جینیرو میں ایک عدالت کے وفاقی جج نے دیا۔

برازیل نے اسی دن سے برازیل آنے والے امریکیوں پر انگلیوں کے نشانات اور تصاویر دینے کی پابندی عائد کر دی تھی جس دن سے امریکہ نے برازیل کو بھی ان ملکوں میں شامل کیا تھا جن کے شہریوں پر امریکہ میں داخل ہوتے ہوئے انگلیوں کے نشانات دینے اور تصاویر جمع کرانے کی پابندی ہے۔

برازیل میں یہ پابندی تیس روز تک جاری رکھنے کا حکم انتظامی طور پر جاری کیا گیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ حکم اس لیے جاری کیا گیا ہے کہ اس پابندی سے طویل عرصے میں برازیل کی سیاحت کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔

برازیل میں امریکیوں پر مذکورہ پابندیوں کے نفاذ کے بعد سے انگلیوں کے نشان لینے کے بعد امریکی سیاحوں کو پھول پیش کیے جاتے تھے اور ایک ٹی شرٹ تحفے میں دی جاتی تھی۔

بش
امریکی صدر بش اور برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے گزشتہ سال جون میں ملاقات کی

اس ٹی شرٹ پر لکھا ہوتا ہے ’ریو تم سے محبت کرتا ہے‘۔ صرف ریو ڈی جنیرو آنے والے امریکی سیاحوں سے ہر سال برازیل کو پچیس کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ریو ڈی جنیرو کے حکام نے برازیل کے اعلیٰ حکام سے شکایت کی تھی کہ اس پابندی کے نتیجے میں ریو آنے والے امریکی سیاحوں کی تعداد میں کمی آنے لگی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد