BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 31 December, 2006, 11:18 GMT 16:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جولیا روبرٹس ماں بننے والی ہیں
جولیا روبرٹ اور موڈر
جولیا کی شادی مڈر کےدوہزار دو میں ہوئی تھی۔
آسکر انعام یافتہ اداکارہ جولیا روبرٹس اب اپنے تیسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

جولیا کی شادی سن دوہزرا دو میں سنیمیٹو گرافرڈینی موڈر سے ہوئی تھی اور ان سے دو برس پہلے جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔

جولیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں جولیا اپنے تیسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

39 سالہ جولیا روبرٹس ہالی ووڈ کی مشہور ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔1988 میں انہوں نے ’مسٹک پزا‘ میں یادگار کردار ادا کیا تھا۔

سن دوہزارایک میں جولیا کو’ایرین بروکووک‘ کے لیے آسکر ایوارڈ سے نوازہ گیا تھا۔

اس مشہور اداکارہ کو اس کے علاوہ دیگر دو مرتبہ بھی آسکر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ جولیا کو ’پیپلز چوائس فیوریٹ ایوارڈ‘ سےنو بار نوازہ جا چکا ہے۔

جو لیا ان اداکاراوں میں سے ہیں جو لوگوں کو اپنی طرف آسانی سے کھینچ لیتی ہیں

جولیا ان اداکاراؤں میں سے ہیں جو اپنی فلموں کے لیے لوگوں کی بھیڑ کھینچنے میں کامیاب رہتی ہیں اور اس وجہ سے وہ ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین اداکارہ بن گئیں ہیں۔

جولیا عام طور پر ایک فلم کے لیے دو کروڑ ڈالر تک لیتی ہیں اور ہالی ووڈ اینٹرٹینمینٹ ومین پاور لسٹ میں سن دوہزار سے سر فہرست رہیں لیکن ماں بننے کے سبب جب انہوں نے خود کو کچھ دنوں تک فلموں سے الگ کر لیا تو وہ اس فہرست میں سن 2006 نہ آ سکیں۔

اسی بارے میں
جولیا رابرٹس پھر امید سے
30 December, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد