جولیا رابرٹس پھر امید سے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسکر ایوارڈ جیتنے والی مشہور اداکارہ جولیا رابرٹس ایک بار پھر امید سے ہیں۔ انہوں نے سن دو ہزار دو میں سنیماٹوگرافر ڈینیئل مور سے شادی کی تھی۔ دو سال قبل اس جوڑے کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی اور اب گرمیوں میں جولیا کے تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ انتالیس سالہ جولیا رابرٹس 1988 میں اپنی پہلی فلم ’میسٹک پیزا‘ کی ریلز کے بعد سے اب تک ہالی وڈ کی سب سے مشہور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے 2001 میں اپنی فلم ایرن بروکووچ میں بہترین اداکاری پر آسکر حاصل کیا تھا اور آج کل وہ شارلیٹ ویب میں ’سپائیڈر ویب‘ کی ڈبنگ کروا رہی ہیں۔ جولیا کو ان کی فلم ’سٹیل منگولیاز‘ اور ’پریٹی ویمن‘ میں بھی بہترین اداکاری کے اسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔انہوں نے سپر ہٹ فلموں ’ناٹنگ ہل‘ اور ’پیلیکن بریف‘ میں بھی کام کیا ہے۔ فلمی شائقین میں بے حد مقبول جولیا رابرٹس نے نو مرتبہ ’ پیپلز چوائس‘ یعنی لوگوں کی پسندیدہ اداکارہ ہونے کا ایوارڈ جیتا ہے۔ ان کی اپنے شائقین کو سیمناؤں کی طرف کھینچ کر لانے والی کشش نے ان کو ہالی وڈ کی مہنگی ترین اداکارہ بنا دیا ہے۔ وہ ایک فلم کرنے کا معاوضہ تقریبًا دو کروڑ ڈالر تک لیتی ہیں۔
ہالی وڈ کی ’رپورٹرز اینول ویمن ان انٹرٹینمٹ لسٹ‘ جس کا اجراء 2002 میں ہوا تھا جولیا رابرٹ ہی 2005 تک پہلے نمبر پر آتی رہیں۔ پچھلے سال ان کا نام لسٹ میں نہ ہونے کی وجہ ان کے جڑواں بچوں کی پیدائش تھی، جس کی وجہ سے وہ فلموں میں کام نہیں کر رہی تھیں۔ انہوں نے 2006 میں بھی کسی فلم میں کام نہیں کیا۔ لیکن اپریل میں انہوں نے اپنے بچوں کی پیدائش کے بعد پہلی مرتبہ ’تھری ڈے رین‘ میں کام کیا۔ ان کے دوبارہ ماں بننے کی خبر پہلے نیو یارک پوسٹ کے شو بز کے صفحات پر آئی تھی جس کے بعد پیلپز میگزین میں جو لیا رابرٹس کی طرف سے اس خبر کی تائید کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں ’پریٹی وومن‘ کے ہاں جڑواں02 June, 2004 | فن فنکار چھہترویں آسکر ایوارڈز‘ تصویروں میں01 March, 2004 | فن فنکار لارڈ آف دی رنگز بہترین فِلم01 March, 2004 | فن فنکار کیاجولیا روبرٹس اس بار بھی راج کریں گی؟12 January, 2004 | فن فنکار جولیا روبرٹس کے لئے ’عوامی ایوارڈ‘12 January, 2004 | فن فنکار جولیا روبرٹس کے لئے ’عوامی ایوارڈ‘12 January, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||