سلم ڈوگ، آسکر کے لیےنامزدگیاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی کی ایک کچی آبادی کے تناظر میں بننے والی ہالی وڈ کی فلم’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کو مختلف شعبوں میں دس آسکر انعامات کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ہندوستانی موسیقار اے آر رحمٰن کو تین شعبوں میں نامزد کیا گیا ہے۔ سلم ڈاگ ملینیئر ایک غریب بچے کی کہنا ہے جو کروڑپتی بن جاتا ہے۔ رحٰمن کو بہترین اوریجنل موسیقی اور بہترین اوریجنل گانے کے لیے (دو مرتبہ) مانزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سلم ڈاگ ملینیئر کو بہترین فلم، بہترین اداکاری اور بہترین سکرین پلے کے لیے بھی نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ڈینی بائل ہیں جن کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ لیکن بریڈ پٹ کی فلم دی کیورئس کیس آف بینجامن بٹن کو تیرہ زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔ یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو عمر کے ساتھ بوڑھا ہونے کے بجائے جوان ہوتا جاتا ہے۔ بیٹ مین کی فلم دی ڈارک نائٹ اور ہم جنس پرستوں کے حقوق سے متعلق فلم مِلک کو آٹھ آٹھ زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔ سلم ڈاگ کے آسکر جیتنے کے امکانات کافی اچھے ہیں کیونکہ اس نے گولڈن گلوب اور کریٹکس چوائس ایوارڈز میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ فِلم ہندوستانی سفارتکار وِکاس سواروپ کی کتاب پر مبنی ہے جس کا مرکزی کردار غیر متوقع طور پر ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ پروگرام جیت کر امیر ہو جاتا ہے۔ | اسی بارے میں ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کے چار ایوارڈ12 January, 2009 | فن فنکار ڈارک نائٹ کے لیے پانچ ایوارڈز08 January, 2009 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||