BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 February, 2009, 13:14 GMT 18:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسکرز ہی آسکرز اور فریدہ کی لاٹری

اے آر رحمان کو بہترین موسیقار اور بہترین گیت کا آسکر ملا

آسکرز کی بھرمار
آہا۔۔۔آہا جی چاہ رہا ہے خوب دل کھول کر اپنی خوشی کا اظہار کروں۔ سلم ڈاگ ملینیئر نے ایک دو نہیں آٹھ ایوارڈ جیتے اور تین تو اپنے ملک کے فنکاروں نے اے آر رحمان نے ثابت کر دیا کہ وہ اس وقت بالی وڈ کے بہترین موسیقار ہیں۔۔نہیں بلکہ یوں کہیے کہ بالی وڈ میں اوریجنل میوزک دینے والے موسیقار۔

فلم انڈسٹری کے کسی دل جلے نے کہا کہ اگر یہ فلم کوئی ہندوستانی بناتا تو شاید یہ فلم آسکر میں بھی نہ جاتی! اتنی جلن۔۔۔۔میاں حقیقت سے آنکھ ملانا سیکھ ہی لو۔ اصل بات تو یہ ہے کہ ہندوستان میں کہانیاں بکھری پڑی ہیں انہیں جذبات کے ساتھ دماغ اور تیکنیک سے فلمانے کا ہنر بھی تو چاہیے۔تھری چیئرز ٹو رحمن اینڈ گلزار۔

فریدہ کی لاٹری

فریدہ نے اب لاس اینجلس میں ہی رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے
فلم ’سلم ڈاگ ملینئیر‘ نے فریدہ پنٹو کی تو تقدیر ہی بدل دی۔ امریکہ کی اشتہاری ایجنسیاں انہیں سائن کرنے کے لیے قطار میں ہیں۔ یہ بھی خبریں ہیں کہ ہالی وڈ کے کئی فلمسازوں نے اپنی فلم میں لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور ہم ان خبروں پر اس لیے بھی یقین کرنا چاہتے ہیں کیونکہ فریدہ نے اب لاس اینجلس میں ہی رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بیچاری بالی وڈ کی وہ تمام ہیروئین یہی سوچ رہی ہوں گی کہ اگر ڈینی کی فلم میں ان کے لیے بھی کام ہوتا تو انہیں تو ہالی وڈ میں کام حاصل کرنے کے لیے یوں پاپڑ تو نہ بیلنے پڑتے۔

تھری چیئرز ٹو اظہر اور روبینہ
سلم ڈاگ ملینیئر نے آٹھ ایوارڈ جیت لیے۔دنیا ڈینی بوئل، اے آر رحمان اور دیگر فنکاروں کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں لیکن ہم تو ان ننھے غریب نگر جھوپڑ پٹی کے دونوں بچوں کی معصومیت کی تعریف کریں گے ان کی محنت پر تھری چیئرز کرنا نہیں بھولیں گے کیونکہ دونوں نے پہلی مرتبہ کیمرے کا سامنا کیا اور لاجواب اداکاری کی۔ ان کی تقدیر پر لاکھوں غریب بچے رشک کر رہے ہیں کیونکہ وہ امریکہ پہنچ گئے اور ہالی وڈ کی نامی گرامی شخصیات کے ساتھ انہیں آسکر تقریب میں شرکت کا موقع ملا۔

شاہ رخ کا آرام

شاہ رخ خان کے کندھے کا حال ہی میں آپریشن ہوا ہے
ایک طویل عرصہ بعد شاہ رخ اب گھر پر آرام کر رہے ہیں بلکہ یوں کہیے کہ انہیں آرام کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ کندھے کی سرجری کی وجہ سے شاہ رخ تقریباً ڈھائی ماہ تک تو فلم میں کام کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔

اس لیے اب وہ اپنے بچوں کو ان کے امتحان کی تیاری میں مدد کریں گے۔ پھر ان کے ساتھ گیم کھیلیں گے پھر بلاگ لکھیں گے پھر۔۔۔۔۔مصروف رہنے کے نت نئے طریقے ڈھونڈیں گے۔ہم تو ان کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔

شراب سے توبہ
آپ یقین کر لیجیے کہ اپنے پسندیدہ برانڈ پوائزن پینے والے سلمان خان نے شراب سے توبہ کر لی ہے۔ اپنے والدین کے کہنے پر ۔۔۔نہیں! گرل فرینڈ قطرینہ کیف کی التجا پر نہیں بلکہ عامر خان کے کہنے پر۔ عامر نے سلمان کی آنے والی فلم ’ویر‘ کے کچھ پرنٹس دیکھنے کے بعد سلمان کو صلاح دی کہ وہ کم سے کم اس فلم کی تکمیل تک تو شراب کو ہاتھ نہ لگائیں اور یقین کیجیے کہ عامر کی نصیحت کام کر گئی سلمان نے شراب چھوڑ دی۔۔۔۔

شان کی پریشانی
گلوکار شان کو ایک نیا نام دیا گیا ہے جو ہے’چینو‘۔ یہ نام انہیں ان کی بیوی نے یا ان کے دوستوں نے نہیں دیا بلکہ ان کی اس دیوانی نے دیا جو یہ سمجھتی ہے کہ شان سے اسی کی شادی ہو چکی ہے اور اس کے ان کے بچے بھی ہیں۔اب شان جہاں جہاں جاتے ہیں وہ وہاں ان سے پہلے پہنچ جاتی ہے۔گوا میں رہنے والی اس خاتون کے جنون سے شان کے ساتھ ساتھ ان کی بیوی بھی پریشان ہیں اب وہ شان کے گھر واپس آنے پر کیا کہتی ہیں پتہ ہے؟ ’ آج اس نے کیا کہا‘

قطرینہ کی راج نیتی

قطرینہ فلم میں سونیا گاندھی کا کردار نبھا رہی ہیں
قطرینہ کیف ’راج نیتی‘ کر رہی ہیں۔ حقیقی زندگی میں نہیں بلکہ فلم کے پردے پر وہ اتنی اچھی طرح کہ آپ کو ایسا احساس ہوگا کہ آپ کے سامنے قطرینہ نہیں سونیا گاندھی کھڑی ہیں۔ ہندوستانی سیاست کی اہم اور مضبوط کڑی۔ قطرینہ اب سونیا کی طرح کھادی کی ڈیزائنر ساڑھیاں پہنتی ہیں انہی کے انداز میں ہاتھ ہلاتی ہیں اور سب سے اچھی بات تو یہ ہے کہ وہ اب اپنی آواز میں مکالمے بھی بولیں گی آخر سونیا گاندھی کی طرح انہیں بولنا بھی تو ہے۔۔۔

اکشے کا وزن
اکشے کمار کتنے کلو کے ہیں یہ ہمیں نہیں پتہ لیکن یہ پتہ ہے کہ فلم ’ کمبخت عشق‘ کے ایک منظر میں انہیں چھ لڑکیاں بھی مل کر نہیں اٹھا سکیں۔ لیکن اگر آپ قطرینہ کو بلا لیتے تو شاید وہ یہ کام آسانی سے کر سکتی تھیں کیوں آپ کو یاد نہیں فلم’سنگھ از کنگ‘ کا وہ سین جس میں وہ اکشے کو اٹھا کر لاتی ہیں ہاں ہمیں پتہ ہے ہم آپ کو بے وقوف نہیں بنا سکتے کیونکہ وہ سین تو اچھی تیکنیک کا نتیجہ تھا۔۔۔۔

ابھیشک کا ریکارڈ
نہ ابھیشیک نے اتنی اچھی فلم نہیں دی کہ ریکارڈ توڑ دیا خیر اچھی فلم نہ سہی کہیں تو انہوں نے ریکارڈ بنایا۔ابھی بھیا نے ایک ہی دن میں چھ شہروں میں جا کر اپنی فلم کی تشہیر کرنے کا ریکارڈ بنایا اس طرح انہوں نے جرمنی اداکار جرگین ووجیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔اب ابھیشیک کا نام گنیز بک آف ریکارڈ میں آ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔

کرینہ کپور پانی سے خوفزدہ ہیں
کرینہ کا فوبیا
کرینہ کپور کو پانی سے ڈر لگتا ہے۔ وہ تو کئی اداکاروں کو لگتا ہے سنجے دت بھی کو بھی فلم ’بلیو‘ کے دوران پانی میں کام کرنے سے بہت ڈر لگا تھا۔ خیر کرینہ کو فلم ’ کمبخت عشق‘ میں پانی میں ایک سین فلمانا تھا۔ چار مرتبہ انہیں پانی میں اتارا گیا لیکن وہ گھبرا کر باہر آگئیں۔ فلمساز نے اس فلم کی شوٹنگ آخر گوریگاؤں کے سپورٹس کلب کے سوئمنگ پول میں رکھی لیکن کرینہ سوئمنگ پول میں بھی کرینہ نہیں اتر سکیں۔ آخر کار پول کا پانی کم کیا گیا تین ماہر مشاق پیراک ان کے ساتھ اترے تب جا کر شاٹ او کے ہوا۔
بالی وڈ ڈائری
سونم کا سنگھار اور شاہ رخ خان کی سرجری
کاجول بالی وڈ ڈائری
کاجول کا ریکارڈ معاوضہ، شاہ رخ وائٹ ہاؤس میں
قطرینہ کیفبالی وڈ ڈائری
باربرا کی دوستی اور قطرینہ کا میک اوور
شاہ رخ خانبالی وڈ ڈائری
آسکرکا آغاز، شاہ رخ کے بال، کنگنا کی قسمت
اکشے کماربالی وڈ ڈائری
دریا دل اکشے، گجھنی کا ریکارڈ اور کرینہ کی ضد
عامر خانبالی وڈ ڈائری
ڈیڑھ ہزارعامرخان اور سٹارز کے لکی نمبر
کونکنا سین بالی وڈ ڈائری
کرینہ کی بدقسمتی اور ہم جنس پرست کونکنا
اسی بارے میں
بم دھماکوں اور تشدد پر فلمیں
05 September, 2008 | فن فنکار
امیتابھ بچن نے معافی مانگ لی
11 September, 2008 | فن فنکار
وادی میں شوٹنگ اور ملکہ بیمار
29 September, 2008 | فن فنکار
پاکستانی فنکاروں کو دھمکی
05 December, 2008 | فن فنکار
شاہ رخ ایک پاور فل شخصیت
22 December, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد