پاکستانی فنکاروں کو دھمکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مہاراشٹر کی علاقائی سیاسی جماعت شیوسینا کی طلباء ونگ بھارتیہ ودیارتھی سینا نے دھمکی دی ہے کہ وہ شہر میں پاکستانی فنکاروں کو پرفارم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اپنی اس دھمکی کو پورا کرنے کے لیے انہوں زی ٹی وی چینل پر جا کر موسیقی کے بین الاقوامی پروگرام ’سا رے گا ما پا‘ کے پروڈیوسر جے بھالوانکر کو انتباہ کیا اور ساتھ ہی کچھ روز قبل مزاحیہ فنکار راجو شریواستو کے پروگرام کے سیٹ پر بھی پہنچ گئے جہاں پاکستانی آرٹسٹ شکیل صدیقی اور کاشف قمر موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے سیٹ پر ہنگامہ مچایا اور کہا کہ وہ یہ پروگرام فورا بند کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے راجو شریواستو سے بھی کہا کہ وہ آئندہ اپنے پروگرام میں پاکستانی فنکاروں کو کسی طرح کا موقع نہ دیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ فنکار اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں اور انہیں کے ساتھ ’سا رے گاماپا‘ کے پاکستانی گلوکار ظہیر خان بھی اس وقت پاکستان میں ہی موجود ہیں۔ ودیارتھی سینا نے ان کے علاوہ شہر کے تمام ٹی وی چینلز کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی پاکستانی فنکار کو اپنے پروگرام میں مدعو نہ کریں۔ سینا کی اس تنظیم کے صدر ابھیجیت فنسے نے اس سلسلہ میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’ اب بس بہت ہو گیا۔ایک طرف پڑوسی ملک پاکستان ہم پر آتنکی حملہ کرتا ہے اور دوسری طرف ہم انہیں فن کے نام پر اپنے ملک میں کھانے کمانے کا موقع دیں یہ غلط ہے۔‘ فنسے نے دھمکی دی ہے کہ صرف پاکستانی فنکار ہی نہیں وہ وہاں کے کرکٹروں کو بھی اب اپنی زمین پر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے۔اگر آئی پی ایل میچ ممبئی میں ہوئے تو اس کی پرتشدد مخالفت کریں گے۔ فنسے کا کہنا تھا کہ یہ بات آپ ہم سے نہیں ان سینکڑوں شہیدوں کے گھر والوں سے پوچھو جن کے اپنے ان حملوں میں شہید ہوئے۔ فنسے کہتے ہیں کہ یہ ممبئی پر نہیں پورے ملک پر حملہ تھا اور اب جب کہ تفتیشی ایجنسیاں کھلے طور پر آئی ایس آئی کا نام لے رہی ہیں تو پھر کسی بات کی گنجائش ہی نہیں بچی۔ فنسے نے کہا کہ انہوں نے تمام ٹی وی چینلز کو انتباہ کر دیا ہے کہ فنکاری کے نام پر وہ اپنا ٹی آر پی بڑھانے کے لیے جس طرح پاکستانی فنکاروں کو لیتے ہیں وہ اب بند کریں ورنہ نتائج کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔ شیوسینا ماضی میں اپنے پرتشدد مظاہروں کے لیے بدنام رہی ہے۔ایک مرتبہ اسی طرح پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلنے پر پابندی کے لیے انہوں نے وانکھیڈے سٹیڈیم کی پچ کھود ڈالی تھی اور غزل گلوکار غلام علی کے پروگرام میں ہنگامہ برپا کر دیا تھا۔ |
اسی بارے میں گرفتار شدت پسند کا نارکو ٹیسٹ 05 December, 2008 | انڈیا ممبئی حملے انٹیلیجنس، سکیورٹی کی ناکامی: انڈیا05 December, 2008 | انڈیا حملہ آور پاکستان سے آئے: مکھرجی03 December, 2008 | انڈیا ’میں گاڑی میں مردہ جیسا پڑا رہا‘04 December, 2008 | انڈیا سابق فوجیوں نے تربیت دی: کمشنر02 December, 2008 | انڈیا ممبئی حملے: انڈیا کا پاکستان سےاحتجاج01 December, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||