BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 December, 2008, 13:24 GMT 18:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میں کھمبے کے پیچھے چھپ گیا‘

ممبئی
ممبئی میں اس سے پہلے بھی دہشتگردانہ حملے ہوئے ہیں تاہم اس بار کے واقعات سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے
’وہ دو تھے انہوں نے اپنے بیگ نیچے رکھ دیے تھے اس میں سے میگزین نکال کر رائفل میں ڈال رہے تھے اور کسی کو دیکھے بغیر اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے۔انہوں نے تھوڑے سے وقت میں چار مرتبہ میگزین بدلے۔‘

جے جے ہسپتال میں اپنی زخمی بیوی کی تیمارداری میں مصروف رام کومل نے ٹی وی پر سٹیشن پر شدت پسندوں دیکھا کیونکہ وہ اس وقت وہاں موجود تھے۔

رام کومل اپنے گاؤں جانے کے لیے مہانگری ایکسپریس کا انتظار کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ ان کی بیوی وجیہ رام کومل اور ان کا سالا بھی تھا۔ کومل کچھ ہی دیر کے لیے بیت الخلا چلے گئے تھے گولیوں کی آواز سن کر باہر نکلے تو سارا خونیں منظر ان کے سامنے تھا۔وہ وہاں کھمبے کے پیچھے سکتے کے عالم میں کھڑے رہے۔

شدت پسندوں کے بارے میں کومل کہتے ہیں کہ وہ دبلے پتلے سے تھے۔ ان کا رنگ گورا تھا۔ان کی عمر زیادہ نہیں تھی۔ دونوں کے پاس بڑا سا بیگ تھا جسے انہوں نے کندھے سے نیچے اتار کر رکھا ہوا تھا۔

کئی منٹ تک وہ اسی طرح فائرنگ کرتے رہے۔اس کے بعد وہ باہر کی طرف بھاگے۔ میں ڈرتے ڈرتے کھمبے کے پیچھے سے نکلا تو دیکھا کہ میری بیوی وجیہ خون میں لت پت ہے لیکن سالا مسری لال بے ہوش تھا۔ اس کا بدن گولیوں سے چھلنی تھا۔اس نے وہیں دم توڑ دیا۔

 شدت پسندوں کے بارے میں کومل کہتے ہیں کہ وہ دبلے پتلے سے تھے۔ان کا رنگ گورا تھا۔ان کی عمر زیادہ نہیں تھی۔دونوں کے پاس بڑا سا بیگ تھا جسے انہوں نے کندھے سے نیچے اتار کر رکھا ہوا تھا

زخمی وجیہ رام کومل کے جسم کے نچلے حصے میں گولیاں لگی ہیں جس کی وجہ سے وہ صحیح سے بیٹھ بھی نہیں پاتی ہیں۔ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعہ گولیاں نکال لی ہیں۔

وجیہ کے بھائی مسری لال ان کے ساتھ ہی ممبئی کے مضافاتی علاقے بوریولی میں رہتے تھے۔انہیں رام کومل نے ہی رکشہ چلانا سکھایا تھا۔گاؤں میں ان کی بیوی گڈی اور ان کے تین بچے ہیں۔

وجیہ کے مطابق ان کے بھائی کی بیوی گڈی نے جب اپنے شوہر کی موت کے بارے میں سنا تو بے ہوش ہو گئی اور جب سے ہوش آیا ہے بہکی بہکی باتیں کر رہی ہے۔وہ لوگوں کو دیکھ کر کہتی ہے کہ تم گولی مارنے آئے ہو لو مجھے گولی مارو لیکن میرے آدمی کو چھوڑ دو۔

رام کومل کو یقین ہے کہ وہ س لیے بچ گئے کیونکہ بھگوان ان کے ساتھ تھا لیکن کیا بھگوان ان کے ساتھ نہیں تھا جو گولیوں کا شکار ہوئے۔ اس سوال کا جواب ہمارے پاس نہیں تھا۔

تاج ہوٹل(فائل فوٹو)’موت کا بلاوا تھا‘
اخلاق اسی روز نوکری ڈھونڈتے ممبئی آیا تھا
تاج ہوٹلتاج ہوٹل ایکشن
ممبئی حملے: کارروائی کا آخری روز
وہ ساٹھ گھنٹے ۔ ۔
جب ممبئی کی روح یرغمال بنی ہوئی تھی
میڈیا، پولیس کردار
پولیس اور میڈیا کا رویہ ایک جیسا
تاج کے کبوتر۔۔۔
تاج ہوٹل پر کارروائی میں کبوتروں پر کیا بیتی؟
تاج ہوٹل(فائل فوٹو)وڈیو اور تصاویر
ممبئی میں حملے کی تصاویر اور وڈیو جھلکیاں
اسی بارے میں
ہیمنت کر کرے کون تھے
29 November, 2008 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد