BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 November, 2008, 11:51 GMT 16:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تاج ہوٹل اور اس کے کبوتر

تاج ہوٹل کے آس پاس رہنے والے کبوتر سیاحوں کو کافی متاثر کرتے ہیں۔
تاج ہوٹل اور اس کے بالکل سامنے کھڑے گیٹ وے آف انڈیا کا ایک حصہ ان سینکڑوں کبوتروں کی بھی آماجگاہ ہے جنہیں تاج ہوٹل پر گزرنے والی سے گزرنا پڑا۔ انہیں دستی بموں کے دھماکوں کا بھیسامنا کرنا پڑا اور دو طرفہ فائرنگ کا بھی۔

تاج ہوٹل کی فائرنگ اور تصادم کو شدت پسندوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے بعد اگر کسی نے بہت قریب سے دیکھا ہے اور سہا ہے تو وہ یہ کبوتر ہیں۔

شاید یہی وجہ تھی کہ تصادم ختم ہونے پت کئی کبوتر مردہ اور کئی زخمی پائے گئے۔ ان میں سے کئی کبوتروں کے پر زخمی تھے۔

جب بھی فائرنگ یا دھماکہ ہوتا تو یہ کبوتر پرا مار کر اڑتے اور تاج کے اوپر آسمان میں چکر لگاتے دکھائی دے رہے تھے۔

جیسے ہی آپریشن ختم ہوا سارے کبوتر پھر سے اپنی اپنی جگہ پر پہنچ گئے۔

ان کبوتروں کو بسکٹ کھلاتے پانڈرنگ دیشمکھ کہتے ہیں’میں بھی یہاں دو تین دن سے ہوں۔ پہلے بطی جب میں یہاں آتا تھا توانہیں باجرہ کھلاتا تھا لیکن پچھلے تین دن سے انہیں کچھ کھانے کو نہیں ملا تو بسکٹ کھلارہا ہوں۔ ‘

مصیبت
 ممبئی کا کوئی بھی شخص یہاں آتا ہے تو وہ گیٹ وے آف انڈیا اور تاج ہوٹل کے بعد ان کبوتروں کے ساتھ فوٹو کھنچواتا ہے۔ یہ یہاں کا حصہ ہیں اور اسی لیے انہیں مصیبت کا سامنا کرنا پڑا ہے
پانڈرنگ دیشمکھ

جانوروں میں بھی احساس ہوتا ہے، یہ میں نے سنا تھا لیکن پہلی بار مجھے یہ احساس تب ہوا جب میں نے یہ ڈرے اور سہمے کبوتر دیکھے۔

پانڈرنگ کو کبوتروں سے پیار ہے وہ کہتے ہیں ’ممبئی کا کوئی بھی شخص یہاں آتا ہے تو وہ گیٹ وے آف انڈیا اور تاج ہوٹل کے بعد ان کبوتروں کے ساتھ فوٹو کھنچواتا ہے۔ یہ یہاں کا حصہ ہیں اور اسی لیے انہیں مصیبت کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔‘

امن کا پیغام دینے والے ان کبوتروں کو اس بار تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ گھنٹوں کے بعد کبوتروں کی زندگی واپس معمول پر آجائے گی اور شاید ممبئی والوں کی بھی لیکن ان کے دل میں بسا ڈر کبھی ختم ہوگا یا نہیں یہ کہنا مشکل ہے۔

ممبئی حملے
ممبئی میں فائرنگ : تصاویر
آنکھوں دیکھا حال
’ٹکٹ لینے گیا تھا کے فائرنگ شروع ہو گئی‘
دہشت کی رات
گزشتہ رات سے اب تک ممبئی میں کیا ہوا
دنیابھر سے مذمت
ممبئی حملوں کی کئی ممالک نے مذمت کی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد