BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 December, 2008, 09:17 GMT 14:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی، سکیورٹی کی ناکامی: انڈیا

پی چدامبرم
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ شدت پسندوں سے نمٹنے کے لیے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی
ممبئی میں خونریز حملوں کے بعد ممبئی کے دورے پر آئے نئے مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے اعتراف کیا ہے کہ حملے سیکوریٹی میں کمی اور انٹلیجنس کی ناکامی کا نتیجے تھے۔

ممبئی میں جن مقامات پر حملے ہوئے وہاں کا معائنہ کرنے کے بعد پی چدمبرم نے ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر میں ہنگامی طور پر طلب کی گئی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ اعتراف کرتے ہیں کہ یہ حملے سکیوریٹی ایجنسی کی ناکامی کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انٹیلیجنس اور سیکوریٹی ایجنسیوں کو مزید طاقتور بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے ان حملوں کو انڈیا کی روح پر حملہ قرار دیا۔

چِدمبرم کا مزید کہنا تھا کہ شدت پسندوں نے ملک اور ممبئی کے نادر اور نایاب نشان تاج ہوٹل پر حملہ کر کے اسے تہس نہس کرنے کی ناپاک کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شدت پسند بین الاقوامی سطح پر اپنی دہشت گردی کی چھاپ چھوڑنا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے ممبئی کو نشانہ بنایا لیکن اب حکومت نے طے کر لیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی اصل جڑ تک پہنچ کر ہی رہے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ان حملوں کی تفتیش سے متعلق اس وقت کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ممبئی کرائم برانچ سرکاری طور پر اس کیس کی تفتیش کر رہی ہے اور دیگر تفتیشی ایجنسیاں اس کا ساتھ دے رہی ہیں۔ چدمبرم نے واضح کیا کہ ایجنسیوں کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں لیکن ابھی تصویر پوری طرح واضح نہیں ہوئی ہے۔ تصویر مکمل ہونے کے بعد وہ پارلیمنٹ میں بیان دیں گے۔

چدمبرم نے ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان جانبازوں کی موت کا صدمہ ہے، وہ دل کی گہرائیوں سے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی ہلاک ہونے والے سیکوریٹی اہلکار، پولیس عملہ اور ہوم گارڈز کو سیلوٹ کرتے ہیں جن کی جانبازی نے ہزارہا لوگوں کی جانیں بچائی۔

چدمبرم نے حکومت سے کہا کہ مہلوکین اور زخمیوں کو معاوضہ اکتیس دسمبر تک مل جانا چاہیے۔آخر میں انہوں نے ممبئی اور ریاست مہاراشٹر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ساتھ دیں تاکہ یہ شہر دوبارہ خوابوں کا شہر بن سکے۔

چدمبرم شہر کے سرکاری جے جے ہسپتال گئے جہاں انہوں نے چند زخمیوں کی عیادت کی اس کے بعد وہ وی ٹی ریلوے سٹیشن ، ہوٹل تاج اور ہوٹل اوبیرائے بھی گئے۔

تاج ہوٹل(فائل فوٹو)وڈیو اور تصاویر
ممبئی میں حملے کی تصاویر اور وڈیو جھلکیاں
تاج ہوٹل(فائل فوٹو)افروز کوکچھ پتہ نہیں
کم سن افروز کے والدین اور کئی عزیز نہیں رہے
ممبئی: بھارتی اخبارات
ممبئی کی خبر تمام خبروں پر چھائی ہوئی ہے
کولابہ کے مکین
’رات جیسے تیسے گزاری، پھر بھاگ گئے‘
ممبئی حملےآپریشن جاری
فوجی کمانڈوز کی کارروائی، تازہ تصاویر
جمال ’عراق سے زیادہ ڈر‘
غیر ملکی سیاحوں میں خوف و ہراس
پیچھے کون، مقصد کیا
حملوں کیوں کیئے گئے ابھی واضح نہیں ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد