BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 November, 2008, 12:42 GMT 17:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عراق میں بھی اتنا ڈر نہیں لگا تھا‘

جمال
’کوئی سڑک پر اتر کر اندھا دھند گولیاں چلائے تو خوف زدہ تو کوئی بھی ہوگا‘
ممبئی کے کولابہ مارکیٹ اور وہاں کے لیوپولڈ کیفے کا علاقہ سیاحوں خاص طور پر غیر ملکی سیاحوں کے لیے اہم مرکز ہے۔ لیکن بدھ کی رات ممبئی میں ہوئے شدت پسند حملے کے بعد غیر ملکی پریشان ہیں۔

کولابہ میں موجود عراقی شہری جمال البخش کہتے ہیں کہ انہیں اتنا خوف کبھی عراق میں نہیں لگاجتناممبئی میں لگ رہا ہے کیونکہ اس کی بالکل امید نہیں تھی۔

وہ کہتے ہیں ’یہ اصل دہشتگرد کارروائی ہے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کولابہ علاقے میں لوگ گولیاں چلائيں گے اور بم دھماکے ہوں گے، یہاں تو بس سیاح رہتے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’میں عراق میں رہتا تھا لیکن وہاں پتا ہوتا ہے کہ کس علاقے میں دقتیں پیش آئيں گی، اس علاقے میں لوگ نہيں جاتے ہیں، لوگ گھر میں رہتے ہیں لیکن یہاں تو کئی دکانوں میں گولیاں چل رہی ہے۔ آپ کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔‘

دو لوگ
 وہ دو لوگ تھے، ان کے پاس بڑے ہتھیار تھے۔ وہ زبردست گولیاں چلا رہے تھے، میرے سامنےانہوں نے دو لڑکیوں پر گولیاں چلائيں
وہ کہتے ہیں ’سمجھ نہيں آتا کہ کس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، سیاحوں کو یا پھر عام آدمی کو، اگر کوئی سڑک پر اتر کر اندھا دھند گولیاں چلائے تو خوف زدہ تو کوئی بھی ہوگا‘۔

جمال کے دوست غفور بھی اس وقت اسی علاقے میں تھے، ان کا کہنا تھا وہ دو لوگ تھے، ان کے پاس بڑے ہتھیار تھے۔ وہ زبردست گولیاں چلا رہے تھے، میرے سامنےانہوں نے دو لڑکیوں پر گولیاں چلائيں۔

غفور کا تعلق بغداد سے ہے اور وہ کہتے ہیں کہ دونو حملآور دیکھنے میں غیر ملکی لگ رہے تھے اور ایک کے بال تو سنہرے بھی تھے۔" ایک کے بال سنہرے تھے یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ کس ملک کے ہوں گے لیکن ان کی جلد ہندوستانیوں جیسی نہیں تھی، وہ بہت اعتماد کے ساتھ چل رہے تھے۔

آسٹریلیا کے سڈنی شہر سے آئی ایملی لیوپولڈ کیفے کے پاس کھڑی تو ہیں لیکن ان کا دل ممبئی میں نہيں لگ رہا ہے۔ ان کا صرف اتنا ہی کہنا تھا کہ انہيں ممبئی سے باہر جانا ہے۔

ایملی کے ساتھ ان کا چھوٹا بچہ بھی ہے اور اس حادثے کا اثر اس کے چہرے پر صاف صاف نظر آتے ہیں۔

لیوپولڈ کیفے میں باورچی کا کام کرنے والے محبوب خان بھی کافی ڈرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی کیفے میں فائرنگ شروع ہوئی تھی اور میرا ایک ویٹر بھی ہلاک ہو گیا تھا۔

اچانک گولیاں چلیں
 میں باورچی خانے میں کام کر رہا تھا۔ تقریباً دو تین گروپس میں غیر ملکی آئے۔ انہوں نے کھانا کھایا اور پھر پتا نہیں کیا ہوا پھر گولیوں کی آوازیں آنے لگیں۔ اچانک کچھ لوگ اٹھ کر گولیاں چلانے لگے ۔ افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا
محبوب خان
انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں باورچی خانے میں کام کر رہا تھا۔ تقریباً دو تین گروپس میں غیر ملکی آئے۔ انہوں نے کھانا کھایا اور پھر پتا نہیں کیا ہوا پھر گولیوں کی آوازیں آنے لگیں۔ اچانک کچھ لوگ اٹھ کر گولیاں چلانے لگے ۔ افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ اسی فائرنگ میں ان کا ایک ویٹر مارا گیا اور کیفے کو فوری طور پر خالی کرانا پڑا، پھر سڑک پر گولیاں چلنے لگیں۔

پولیس کی جانب سے اب تک اس بات کی تصدیق نہيں کی گئی ہے کہ حملہ آور ملکی تھے یا غیر ملکی۔

جرمنی کی جوڈتھ تاج ہوٹل کے نزدیک ایک بنگالی میوزک وڈیو کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ وہ کہتی ہیں ’ میں گزشتہ 18 مہینوں سے ممبئی میں ہوں ۔ ممبئی سے بے حد محبت ہے لیکن اس قسم کے واقعات کے بعد ڈر تو لگتا ہے۔‘

ان کے مطابق ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے کے لیے ہی اس قسم کے حملے کیے جا رہے ہیں۔

کولابہ مارکٹ کی فٹ پاتھ پر دکان لگانے والے نصیر کے مطابق ’اس سے تو ہمیں ہی نقصان ہوگا، ہماری دکانیں بند ہو جائيں گی، پتا نہیں کب کھلیں گی، سیاحت کا بزنس چوپٹ ہو جائے گا، پتا نہیں کب تک سیاح ڈرتے رہيں گے اور ممبئی نہیں آئيں گے۔‘

ایک برطانوی اور اسرائیلی جوڑا بھی ڈرا ہوا نظر آیا۔ اسرائیلی جوڑا ایک دن پہلے ہی ممبئی آیا تھا۔

ممبئی حملے
ممبئی میں فائرنگ : تصاویر
دنیابھر سے مذمت
ممبئی حملوں کی کئی ممالک نے مذمت کی
پیچھے کون، مقصد کیا
حملوں کیوں کیئے گئے ابھی واضح نہیں ہے
بنگلور کی ریاستی اسمبلیبنگلور میں خوف
دھمکی کے بعد تلاشی کا کام شروع
پھانسی کا پھندہپارلیمان پرحملہ
5 سال مکمل، افضل کی پھانسی کا مطالبہ
بال ٹھاکرے’خود کش تیار کریں‘
ٹھاکرے ہندو خود کش دستے بنانے کے حامی
اسی بارے میں
شیلا ڈکشت کی ہیٹ ٹرک؟
25 November, 2008 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد