BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 December, 2005, 16:15 GMT 21:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلور میں ریڈ الرٹ

بنگلور فائرنگ کے واقعے کے بعد تلاشی کا کام جاری ہے
فائرنگ کے واقعے کے بعد تلاشی کا کام جاری ہے
بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں اخباری دفاتر میں موصول ہونے والی دھمکی کے بعد ایک فائیو سٹار ہوٹل میں تلاشی کا کام شروع کر دیا ہے۔

جمعرات کی رات ایک فیکس کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے کہ ایک فائیو سٹار ہوٹل اور وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر اکتیس دسمبر کو بم دھماکے کیے جائیں گے۔

پولیس کے سربراہ اجے کمار سنگھ نے کہا ہے کہ اگرچہ یہ دھمکی مشکوک ہے لیکن بدھ کے روز انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس میں ہونے والے حملے کے بعد پولیس کسی قسم کا چانس نہیں لے گی۔

اس حملے میں ایک نامعلوم شخص کی فائرنگ سے بھارت کے ایک مشہور ادارے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایک پروفیسر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ اس موقع پر ملک کے تین سو سائنسدان کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔

پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل اور اس کےساتھ واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

جمعرات کو موصول ہونے والی اس فیکس پر کسی معین الدین نامی شخص کے دستخط ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بنگلور میں چھ جہادی موجود ہیں اس لیے ہوٹل اشوک اور وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کو خالی کر دیا جائے۔

انڈین انسٹیٹیوٹ آگ سائنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی بالارام کا کہنا ہے کہ معمول کی تحقیق کے کام میں کوئی فرق نہیں پڑے گا اور سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق بنگلور میں بہت سے دفتروں میں بم دھماکوں کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ ابھی تک پولیس کو تفتیش میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے تاہم انہیں اس واقعے میں شدت پسند تنظیموں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد