ہندوستان: سردی کے سبب 70 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے شمالی علاقوں میں سرد موسم کا قہر مسلسل جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق سرد موسم کی وجہ سے اب تک تقریبا ستر افراد کی ہلاکتیں ہو چکی ہيں۔ اتر پردیش، راجستھان ، پنجاب ، ہماچل پردیش اور جموں و کمشیر سمیت دلی جیسے کئی علاقوں میں موسم شدید سرد ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سرینگر کا درجہ حرارت 5.4 درج کیا گیا جبکہ چندی گڑھ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا درجہ حرارت 5.0 درج کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں کُہرے کی گھنی چادر بچھ گئی ہے جس کی وجہ سے ریل اور ہوائی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے دارالحکومت دلی کے ہوائی اڈے سے اُڑنے والی تقریباً سبھی پروازیں یا تو منسوخ کی جا رہی ہیں یا پھر تاخیر سے چل رہی ہيں۔ سنیچر کو ہی نجی ائرلائنز کی تقریبا 40 پروازوں کو منسوح کر دیا گیا تھا۔ جس کے سبب ایئر پورٹ پر ایک افرا تفریح کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کئی کئی گھنٹوں تک مسافروں کو ہوائی اڈے پر اپنی پرواز کا انتظار کرنا پڑا۔ سڑک کے راستے بھی ایک شہر سے دوسرے شہر آنے جانے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دھند کی وجہ سے سو میٹر کی دوری تک دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ فضائی سروس کی ہی طرح ریل گاڑیوں کی آمدورفت بھی دھند سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ شمالی ہندوستان کی طرف جانے والی اور وہاں سے مختلف مقامات تک جانے والی تقریبا سبھی ٹرینیں 2 سے 20 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہيں۔ کئی مسافر گزشتہ دو دنوں سے ریلوے پلیٹ فارم پر ہی اپنی ٹرین کا انتظار کر رہے ہيں۔ کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کی وجہ سے کافی لوگ سیرو سیاحت کے لیے باہر آتے جاتے ہیں ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس پریشانی سے نمٹنے کے لیے ہوائی اڈے پر انہوں نے نئی ٹیکنالوجی والے آلات بھی لگائے ہیں لیکن ہر سال دسبمر اور جنوری میں عوام کو ان پریشانیوں کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے۔ | اسی بارے میں جنوب بھارت میں طوفان اور بارشیں 28 October, 2005 | انڈیا تامل ناڈو: بارش، ہلاکتیں، فوج طلب26 November, 2005 | انڈیا سیلاب زدگان کیلیے سو نئے دیہات24 December, 2005 | انڈیا بسیں بہہ گئیں، 100ہلاک25 November, 2005 | انڈیا بھارت: ٹرین حادثہ، 100 ہلاک29 October, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||