بھارت: ٹرین حادثہ، 100 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ٹرین کی بوگیوں کے پٹڑی سے اتر کر ندی میں گرنے کے نتیجے میں سو سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار عمر فاروق کی تازہ ترین اطلاع کے مطابق جائے حادثہ سے لاشیں تین بوگیوں میں بھر کر سکندر آباد روانہ کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک صرف دس لاشوں کی شناخت ہو سکی ہے جس میں ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ بی بی سی کے نمائندے عمر فاروق نے جنوبی مرکزی ریلوے کے جنرل مینجر کمت ورگھیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک پانی سے 89 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔ یہ حادثہ ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد کے جنوب میں ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا جب ولیگونڈا نامی قصبے کے قریب ڈیلٹا ایکسپریس سیلابی پانی میں پٹڑی بہہ جانے کے سبب پٹڑی سے اتر گئی۔ علاقے میں شدید بارشوں کے باعث ریل کی سات بوگیاں پٹڑی سے اتر کر قریبی ندی میں گرگئیں۔ خطرہ ہے کہ اس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ اطلاعات کے مطابق متعدد افراد سیلابی پانی میں گری ہوئی بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور سیلابی پانی کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں دقت پیش آ رہی ہے اور امدادی کارروائیوں کے لیے فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ ٹرین کی ہر بوگی میں پچاس سے ساٹھ افراد سوار تھے۔ بھارتی ریلوے کے ترجمان استھر کار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ’ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔ وہ بوگیوں تک رسّے پھینک رہے ہیں تاکہ لوگ انہیں پکڑ کر باہر نکل سکیں۔ بی بی سی کے نمائندے عمر فاروق کے مطابق اس ٹرین کے زیادہ تر مسافر دیوالی کا تہوار منانے کے لیے اپنے گھروں کی جانب جا رہے تھے۔ بھارت کی جنوبی ریاستوں میں حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کے وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ | اسی بارے میں مدھیہ پردیش: ٹرین حادثہ، 16 ہلاک03 October, 2005 | انڈیا جنوب بھارت میں طوفان اور بارشیں 28 October, 2005 | انڈیا ٹرین میں پھنسے مسافر بچا لیے گئے03 July, 2005 | انڈیا 900 افراد کی ہلاکت کاخدشہ29 July, 2005 | انڈیا ٹرینوں میں تصادم، سترہ ہلاک21 April, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||