مدھیہ پردیش: ٹرین حادثہ، 16 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں ٹرین کے ایک حادثے ميں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ بندیل کھنڈ ایکسپرس نام کی ٹرین بنارس سے گوالیار جا رہی تھی اور یہ حادثہ ریاستی دارالحکومت بھوپال سے تقریبا چار سو کلومیٹر دور داتیہ قصبہ کے نزدیک پیش آیا۔ ٹرین کے چھ ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔ ریلوے کے وزیر لالو پرساد یادو نے بتایا ہے کہ فوری طور پر حادثہ کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ بظاہر ٹرین اپنی مقررہ رفتار سے زیادہ تیز چل رہی تھی۔ امدادی ٹیم اور فوج حادثے کے مقام پر پہنچ چکی ہے۔ لالو پرساد یادو نے ہلاک ہونے والے مسافروں کے رشتےداروں کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضے کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||