مدھیہ پردیش میں حادثہ، 23 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مدھیہ پردیش میں ایک ٹرک حادثے میں تئیس افراد ہلاک اور سینتیس شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسافروں سے بھر ایک ٹرک مورینہ کے پاس الٹ گیا جس کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔ علاقے کے ایڈشنل مجسٹریٹ ایم کے اگروال کا کہنا ہے کہ مسافروں سے بھری تقریبا ساٹھ گاڑیاں اترپردیش میں متھرا کے مقام سے امبا کی طرف جارہی تھیں کہ دریاۓ کواری کے پاس مڑتے وقت ایک ٹرک الٹ گیا۔ ان گاڑیوں میں تقریبا سبھی سوار ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے متھرا سے امبا کی طرف جارہے تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرین کی شناخت کی جارہی ہے اور زخمیوں کو ضلع کے ہسپتال میں داخل کیا گيا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||