صلاح الدین بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دلی |  |
 |  جندل انڈسٹری گروپ اسٹیل کی صنعت کے سبب ملک میں کافی مشہور ہے |
بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک ہیلی کاپٹر حادثےمیں جندل انڈسٹری گروپ کے چیئرمین اور ہریانہ میں توانائی کے وزیر او پی جندل اور ریاست کے زرعی شعبے کے وزیر سریندر سنگھ سمیت چار افراد ہلا ک ہوگئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں سوار کچھ دیگر افراد اس حادثے میں شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق جس ہیلی کاپٹر پر یہ افراد سوار تھے وہ جندل گروپ کا ہی تھا اور چندی گڑھ سےدلی جارہا تھا کہ راستے میں سہارنپور کے پاس نیچے آگرا۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ اس حادثے کی وجوہات کیا تھیں۔  |  زرعی شعبے کے ریاستی وزیر سریندر سنگھ |
جندل انڈسٹری گروپ اسٹیل کی صنعت کے سبب ملک میں کافی مشہور ہے اور یہ خاندان ملک کی سیاست میں بھی سرگرم ہے۔ حادثے میں ہلاک شدہ ریاستی وزیر کے بیٹے نوین جندل ہریانہ سے لوک سبھا کے رکن ہیں۔ حادثے کی خبر سنتے ہی ریاست کے وزیر اعلیٰ بھو پندر سنگھ ہوڈا جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے بھی اس حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ |