بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ دس ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالے میں ایک سرکاری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر میں دس افراد سوار تھے جن میں سے دو پائلٹ تھے۔ جب کہ باقی ہلاک ہونے والوں میں ایک ریاستی وزیر، دو ارکانِ اسمبلی اور ایک سینئر سیاست داں بھی شامل تھے۔ کولکتہ سے بی بی سی نامہ نگار کی اطلاع کے مطابق ریاستی ادارے پون ہانس کارپوریشن کا یہ ہیلی کاپٹر گوہاٹی سے میگھالے کے دارالحکومت شیلانگ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور آٹھ دوسرے مسافر سوار تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ پرواز کے فوراً بعد ہی ہیلی کاپٹر کوئی فنی خرابی پیدا ہو گئی اور پندرہ منٹ کے اندر ہی اس کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر گوہاٹی سے پچیس ناٹیکل میل کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں شامل وزیر کمیونٹی اور دیہی ترقی کے امور کے وزیر تھے جب کے دو قانون ساز میگھالے اسمبلی کے رکن تھے۔ امدای پارٹیاں فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئیں تاہم ابھی حکام اس بارے میں واضح نہیں کہ فنی خرابی ہی ہیلی کاپٹر کی تباہی کا باعث تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||