BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 March, 2005, 17:16 GMT 22:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اتر آنچل بس حادثے میں 20 ہلاک

اتر آنچل
اتر آنچل بھارت کی شمالی ریاست ہے
شمالی ہندوستان کی ریاست اترآنچل میں ایک بس حادثے میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حادثہ مسوری قصبے سے تقریبا بائیس کلومیٹر کی دوری پر ہواہے۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جا چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسافروں سے بھری بس چامبا جارہی تھی کہ راستے میں سکھولی کے مقام پر بس ایک کھائی میں جا گری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثے سے کئی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں اور شدید طور پر زخمی افراد کو ضلعی اسپتال داخل کیا گیا ہے۔

اترآنچل ریاست پہاڑیوں کے درمیان بسی ہوئی ہے اور سڑکوں پر گاڑی چلاتے وقت زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں اکثر معمولی سی لاپرواہی کے سبب گاڑی سڑک پھسل کر پہاڑی سے نیچے کھائی میں جا گرتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد