بھارت: بس حادثے میں 37 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں ایک بس حادثے میں کم سے کم سینتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ بس پیر کی صبح ٹریفیک کے رش میں بہت تیز رفتار پر جا رہی تھی کہ ڈرایئور اس پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور بس الٹ کر نہر میں جا گری۔ حادثہ اِنگلش بازار کے شہر کے باہر پیش آیا جو کہ کلکتہ سے تقریباً تین سو کلومیٹر دور ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کم سے کم پینتیس افراد حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ بس میں ساٹھ مسافر سوار تھے۔ پیر دوپہر تک امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||