بھگدڑ اور ٹرین دھماکہ، 27 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست اتر پردیس میں ٹرین اور مہاراشٹر میں بھگدڑ مچ جانے کے دو مختلف واقعات میں ستائیس افراد ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں واقعہ بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں پندرہ افراد جن میں سات بچے بھی شامل ہیں اس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک بند کے ٹوٹنے کی افواہ سے ایک غریب بستی میں بھگدڑ مچ گئی۔ مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی آر آر پٹیل نے کہا کہ بند ٹوٹنے کی افواہ سے لوگ نےخوف زدہ ہوکر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنا ہونا شروع کر دیا۔ دوسری طرف ریاست اتر پردیش میں جونپور کے قریب ایک مسافر ٹرین میں دھماکے سے بارہ افراد ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ چلتی ہوئی شرمجیوی ایکپریس پر ہوا۔ یہ ایکپریس پٹنہ سے دلی جارہی تھی۔ ریلوے کے وزیر لالو پرساد یادیو نے فوری طور پر اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ریلوے حکام نے کہا ہے کہ بم ناکارہ بنانے والا عملہ جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہا ہے اور ٹرین کے ڈبوں کا بھی معائنہ کر رہا ہے۔ جائے واردات سے بی بی سی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ بم ناکارہ بنانے والے عملے نے کہا ہے کہ اس دھماکے میں آر ڈی ایکس گریڈ کا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جو انتہائی طاقت تصور کیا جاتا ہے۔ امدادی کارروائیاں کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی جائے حادثہ کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔ تاہم ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||