BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 July, 2005, 08:21 GMT 13:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گجرات: ہٹلر کی تعریف پر احتجاج
گجرات فسادات
یہ کتب گزشتہ برس سے نصاب میں شامل کی گئی ہیں
بھارتی ریاست گجرات میں انسانی حقوق کی تنظیمیں مقامی سکولوں میں پڑھائی جانے والی ان کتابوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں جن میں ہٹلر کی تعریف کی گئی ہے۔

یہ کتابیں ہندو قومیت پرست حکومت نے جاری کی ہیں اور ان میں نازی ازم کی فتوحات پر ایک باب شامل ہے۔

ایک سماجی کارکن اور مذہبی رہنما سیڈرک پرکاش کا کہنا ہے کہ اس کتاب میں تین سو کے قریب غلط حقائق بیان کیے گئے ہیں جبکہ ہولوکاسٹ کا تذکرہ بالکل سرسری انداز میں کیا گیا ہے۔

فادر پرکاش نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ ہم نے پہلی مرتبہ 2004 میں ان کتب پر تحقیق کی اور تعلیمی بورڈ کو کچھ تاریخی غلطیوں کی نشاندہی کی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین، ماہرینِ تعلیم اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج کے باوجود اس برس شائع کی جانے والی کتب میں بھی وہی متنازعہ مواد موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آیا ہے کہ اس معاملے کو عدالت میں لے جایا جائے۔

گجرات حکومت نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

ریاستی محکمہ تعلیم کے ایک اعلٰی افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب کتاب کا ترجمہ گجراتی سے انگریزی میں کیا گیا اور اس ترجمے میں اصل مطلب واضح نہیں کیا گیا۔

یہ کتب گزشتہ برس سے نصاب میں شامل کی گئی ہیں اور یہ تیرہ سے پندرہ برس کی عمر کے طلباء کے لیے لکھی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 2002 میں گجرات میں ہونے والے مذہبی فسادات میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 1000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھےجبکہ غیر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ تھی۔ مرنے والوں میں سے زیادہ تر مسلمان تھے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد