گجرات میں سیلاب 56 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 56 ہو گئی ہے۔ مسلسل بارش کے سبب مزید علاقے زیر آب آگئے ہيں اور تقریبا 65 ہزار لوگوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ریاست کے وزیر اعلی ندیندر مودی کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مسٹر مودی نے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے ریاست میں کافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ’میں چاہتا ہوں کہ سیلاب کے بعد پیش آنے والی بنیادی انسانی ضروریات سے نمٹنے کے لیے مرکز مالی مدد فراہم کرے۔‘ وزیر اعلی نے امریولی ، بھاونگر، سوریندر نگر علاقوں کا بھی فضائی دورہ کیا جہاں سے مسلسل بارش سے پانی بھر جانے کی وجہ سے مقامی باشندوں کو دوسری جگہ منتقل کرنا پڑا تھا ۔ سیلاب سے جنوبی گجرات کے بڑودہ ، سورت اور آنند علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ جہاں مدد کے لئے فوج بلانی پڑی ہے۔ ریاستی سرکارنے ان علاقوں میں" ریڈ الرٹ" کا اعلان کر دیا ہے جن علاقوں میں ڈیم کی تعمیر کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایسے تیس ڈیم ہیں۔ ریاست کے کئی علاقوں میں ریل کی پٹریاں پانی میں ڈوب گئی ہیں یا پھر بہہ گئي ہیں۔ لمبی دوری کی ریل گاڑیوں مسنوخ کر دی گئي ہیں۔ ہزاروں مسافر کئی دنوں سے ریلوے اسٹیشن پر پھنسے ہوئے ہیں۔ بڑودہ ہوائی اڈے کے رن وے پر پانی بھر جانے کی وجہ سے پرواز مسنوخ کر دی گئي ہیں۔ دوسری طرف موسمیات کے محکمہ نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||