BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گجرات میں کئی علاقے زیرِ آب

بارشیں
مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ (فائل فوٹو)
ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات میں گزشتہ تین روز سے مسلسل بارش سے کاروبار زندگي کافی متاثر ہوا ہے۔

بڑودہ، سورت ، نوسار اور جام نگر سب سے زیادہ متاثر ہونے والےضل‍عوں میں شامل ہیں- ان اضلاع سے چودہ ہزار سے زائد افراد کو دوسری جگہ منتقل کر نا پڑا ہے۔

مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ مختلف جگہوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے احمدآباد کا رابطہ ممبئی اور دوسرے علاقوں سے ٹوٹ گیا ہے۔ ریل کی پٹریوں میں پانی بھر گیا ہے جس کے سبب ممبئی سے احمدآباد جانے والی تمام ٹرینیں دس سے پندرہ گھنٹےتاخیر سے چل رہی ہیں-

حکام نے بتایا ہے کہ ستردیہات میں تین ہزار سے زیادہ گھروں کو پیر کی رات تک خالی کرا دیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ بارش کے بعد پھیلنے والی وباء کو روکنے کے لیے صحت کے ادارے میں کام کرنے والے بیس اہلکاروں اور سو سے زائد پیرا میڈیکل کارکنان کو متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

گزشتہ تین روز سے جاری بارش کی وجہ سے ممبئی اور احمدآباد کے درمیان پٹریوں میں پانی بھر جانے کے سبب ریل سروس بند ہو گئی تھی۔ لیکن بی بی سی کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ بدھ کی صبح سے ٹرینیں چلنا دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

ریاست کے جنوبی علاقوں میں سردار سرور ڈیم اور دریائے نرمدا معمول کی سطح سے کافی اوپر بہہ رہے ہیں۔ ان علاقوں میں اہلکاروں کو چوکس رہنے کو کہا گیا ہے-

مونسون کا موسم اب ملک کے بیشتر علاقوں میں پہنچ چکا ہے- ملک کے جنوبی اور مغربی خطوں میں معمول کے مطابق بارش ہو رہی ہے لیکن دیگر علاقوں میں کم بارش ہوئی ہے-

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد