BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 June, 2005, 15:14 GMT 20:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیلاب سے شمالی بھارت میں اندھیرا
سیلاب
سیلاب سے اٹھارہ کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر کے مساوی نقصان ہوا ہے
شمالی بھارت کا بڑا حصہ سیلابوں سے تو بچ گیا لیکن اندھیرے میں ڈوبنے سے نہیں بچ سکا۔

کہا جاتا ہے کہ سیلاب اپنے پیچھے اس قدر مٹی چھوڑ گیا کہ اس سے پن بجلی گھر بند ہو گیا جس کے نتیجے میں شمالی بھارت میں دور دور تک اندھیرا ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تو وہ یہ بھی نہیں بتا سکتے کہ ہما چل پردیش میں واقع پندرہ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے اس بجلی گھر ناتھپا کو کام شروع کرنے میں کتنا وقت لگ جائے گا۔

اتوار کو دریائے ستلُج میں پانی کی سطح بلند ہونےسے ہم چل پردیش کے ہزارہا افراد متاثر ہوئے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

ان میں سیلاب میں پھنس جانے والے وہ سیاح بھی شامل تھے جنہیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکالا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے نکالے جانے والوں میں غیر ملکیوں کی تعداد انتیس تھی۔

دریا میں پانی اب اتر چکا ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ ناتھپا بجلی گھر سیلابی مٹی کے باعث بند کرنا پڑا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے اٹھارہ کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر کے مساوی نقصان ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد