انڈیا: سیلاب میں 150 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست آسام کے ضلع گولپارہ میں سیلاب میں ایک سو پچاس لوگ ہلاک ہو گیے ہیں ۔ ضلعی حکام کے مطابق بنگلہ دیش سے ملحقہ گولپارہ میں سیلابی پانی بتدریج کم ہو رہا ہے جس سے امدادی کارروآئیاں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔ گولپارہ کے ضلعی پولیس آفیسر ولایت بروا نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک سو اٹھتالیس لاشیں ضلع کے مختلف علاقوں سے برآمد کی جا چکی ہیں۔ برآمد ہونے والی لاشوں میں سے چھیانوے کرشنائے کے علاقے سے ملی ہیں جبکہ باقی لاشیں اگیا اور دھونوئی کے علاقے سے بر آمد کی گئی ہیں۔ ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ سارے ضلع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ نامہ نگاروں کے مطابق علاقے کے لوگ حکومت سے ناراض ہیں ۔ان کاکہنا ہے کہ حکومت نے ان کو سیلاب کی پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||