BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 July, 2004, 16:14 GMT 21:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش میں بدترین سیلاب
بنگلہ دیش، سیلاب
بنگلہ دیش میں متعدد شہر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں
پچھلے چوبیس گھنٹوں میں بنگلہ دیش میں سیلاب کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کا تازہ ترین شکار شمال مشرقی شہر سلہٹ ہے۔

سلہٹ کے اوسامی ائیرپورٹ کا رن وے پانی میں ڈوب جانے کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے بین الاقوامی اور اندرون ملک پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

تاہم سونام گنج سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع ہے جہاں سارا شہر چار فٹ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور پچھلے تین دن سے شہر کا برقیاتی نظام بھی منقطع ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کر کے امدادی کام شروع کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش فلڈ فورکاسٹنگ اینڈ وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ دریائے بوڑھی گنگا میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے جس کے وجہ سے ڈھاکہ کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ سینٹر کے مطابق ملک میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے سبب ڈھاکہ کے ارد گرد کے اضلاع میں صورتحال کے مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

حکام کے مطابق بنگلہ دیش کے چونسٹھ میں سے اکتالیس اضلاع اور ایک کروڑ چالیس لاکھ لوگ سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب میں ساٹھ افراد ہلاک اور ایک ملین ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب آ گئیں ہیں۔

امدادی کاموں کے ذمہ دار وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس اگلے تین مہینوں کے لئے امدادی خوراک کا ذخیرہ موجود ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد