BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 July, 2004, 11:58 GMT 16:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیلاب سے ایک کروڑ افراد متاثر
سیلاب سے ایک کروڑ افراد متاثر
سیلاب کی صورت حال مزید بگڑ گئی ہے
جنوبی ایشیا میں سیلاب کی صورت حال اور بھی سنگین ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والی تازہ بارش کی وجہ سے تقریباً پچاس افراد گمشدہ ہو گئے ہیں۔

بھارت کی ریاست بہار میں سیلاب کا پانی رہائشی علاقوں تک پہنچنے کی وجہ سے صورت حال مزید بگڑ گئی ہے اور مقامی لوگ سیلاب سے بچنے کے لیے اپنے گھر چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

بھارت کے شمال مشرقی علاقے، نیپال اور بنگلہ دیش میں سیلاب کی صورت حال نہایت ہی سنگین ہو گئی ہے اور اس کی وجہ سے کئی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امدادی عملے سیلاب سے متاثر تقریباً ایک کروڑ افراد کی مدد کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس موسم میں مون سون بارشوں اور گرمی سے ہمالیہ پہاڑوں کی برف پگھلنے کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں اکثر سیلاب آتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں جمنا دریا میں سیلاب آنے کی وجہ سے کئی گھروں میں پانی بھر آیا ہے۔ دھونات گاؤں کی رہنے والی پروین اختر نے بتایا کہ اچانک ہی ان کے گھر پانی بھر آیا اور انہیں بھاگنے تک کے لیے وقت نہیں ملا۔

بنگلہ دیش فلڈ فورکاسٹنگ اینڈ وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے 64 ضلعوں میں سے 25 شدید سیلاب سے متاثر ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ بھارت کی ریاست بہار میں 34 قیدی اس وقت فرار ہو گئے جب دربھنگا ضلع میں مقیم ایک جیل پانی سے بھر آئی۔

بی بی سی کی نامہ نگار انو آنند کا کہنا ہے کہ علاقے کے سالاہ گاؤں کے زیادہ تر رہنے والے اپنے گھروں سے بھاگ کر نزدیک کے ایک بند کے پاس پلاسٹک چادروں کے نیچے رہ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے بچنے والوں کو بیماری اور سانپوں کا بھی ڈر ہے۔

امدادی عملے کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں تک ضروریات زندگی پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بہار میں تقریباً چالیس لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہوگئے ہیں اور لگ بھگ پچاس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آسام میں سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ سالوں میں آنے والا یہ شدید ترین سیلاب ہے۔ ریاست میں تقریباً پچیس لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور پچاس لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نیپال میں سیلاب کا زور کچھ کم ہونے لگا ہے۔ پچھلے ہفتے وہاں کم ازکم پچاس افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔

جہاں جنوبی ایشیا کے کچھ علاقے سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں وہیں جنوبی اور مرکزی بھارت کے کچھ علاقوں میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے سوکھا پڑنے کا امکان ہے۔

سن 2002 میں بھارت میں شدید سوکھا پڑا تھا اور اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ اس بار حالات کا سامنہ کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہونا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد