BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 July, 2005, 16:00 GMT 21:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بی جے پی میں جناح بحران جاری

لال کرشن اڈوانی
مسٹر اڈوانی نے آر ایس ایس کو کسی حد تک خوش کرنے کی کوشش کی ہے
گجرات کے شہر سورت میں آر ایس ایس کا انتہائی اہم اجلاس جاری ہے۔ آر ایس ایس بی جے پی کے صدر لال کرشن اڈوانی کے پاکستان میں دیے گئے بیانات سے برہم ہے اور بی جے پی کے حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آر ایس ایس مسٹر اڈوانی کو لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما کے عہدے سے ہٹنے کے لیے کہہ سکتی ہے۔

مسٹر اڈوانی نے اس میٹنگ کے دوران اپنے مشیر اور بی جے پی کے سکریٹری سدھیندر کلکرنی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر آر ایس ایس کو کسی حد تک خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان میں دیے گئے بیانات کے لیے مسٹر کلکرنی کو ہی ذمےدارقرار دیا جا رہا تھا۔

دلچسپ پہلو یہ ہے کہ چند روز قبل مسٹر کلکرنی نے اڈاونی کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے زور دیا تھا کہ بی جے پی کو چاہیے کہ وہ وشو ہندو پریشد جیسی انتہا پسند تنظیموں سے تعلقات ختم کرے اور آر ایس ایس کو اپنے معاملات میں مداخلت نہ کرنے دے۔ یہ خط مسٹر اڈاونی کے دفتر سے کسی نے پریس کو لیک کر دیا۔

یہ معاملہ کلکرنی کے استعفی پر ختم ہوتا ہوا محسوس نہیں ہو رہا۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے ایک سینئر رہنما بھائی مہاویر نے قائد اعظم محمد علی جناح کو سکیولر کہے جانے پر مسٹر اڈوانی کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنایا تھا۔ اب مسٹر اڈوانی نے بھائی مہاویر سے ایک خط میں پو چھا ہے کہ ’وہ یہ بتایئں کہ اس بیان میں کیا غلط ہے اور میں نے پارٹی کے نظریے سے کہاں انحراف کیا ہے۔‘

اڈوانی کے اس خط سے یہ واضح ہے کہ وہ اب بھی پاکستان میں دیے گئے اپنے بیانات پر نہ صرف قائم ہیں بلکہ اب وہ اس کا دفاع کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

اس وقت بی جے پی اور آرایس ایس دونوں ہی ایک زبردست اندرونی بحث کے عمل سے گزر رہی ہیں اور آنے والے دنوں میں دونوں کی نظریاتی کشمکش کے بارے میں تصویر واضح ہو سکے گی۔

66نئے جناح کی تلاش
پاکستان کو کس جناح سے زیادہ دلچسپی ہے؟
66اور کیا چاہیے
اڈوانی کا قد بڑھا ہے۔ تحریرعلی احمد خان
66تاریخی جبر کا اسیر
جنکاجانابھی تاریخ کاجبر تھااورآنابھی: حسن مجتبیٰ
بے بس اڈوانی
دورہِ پاکستان اڈوانی کے استعفیٰ کی وجہ کیوں بنا؟
66اڈوانی: دورۂ پاکستان
’یہ میری زندگی کا ناقابلِ فراموش ہفتہ تھا‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد