آندھرا پردیش میں حادثہ: 15 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس کا کہنا ہےکہ منگل کی رات گوداوری ضلع میں ایک شادی کی تقریب سے واپسی پر ایک حادثے میں پندرہ افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشرقی گوداوری ضلع میں یہ حادثہ اس وقت ہوا جب میداپدو کے گاؤں کے قریب ایک ٹریکٹر پر جس پر یہ افراد سوار تھے شادی کی ایک تقریب سے واپسی پر ایک سیلابی نہر کے قریب الٹ گیا۔ اس ٹریکٹر میں چالیس افراد سوار تھے جن میں سے ڈرائیور سمیت بیس افراد بچ گئے جبکہ پانچ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ہلاک ہونے والے پندرہ افراد میں دس خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ حادثہ ڈرائیور کے شراب کے نشے میں ہونے کی وجہ سے ہوا۔ حادثے میں بچ جانے والے افراد نے بتایا ہے کہ ڈرائیور ٹریکٹر کا کنٹرول سنبال نہ پایا اور پھر اس نے سٹئیرنگ سے ہاتھ اٹھا لئے۔ حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریائے گوداوری کے ذیلی نہروں میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||